بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ن لیگ کے اہم رہنما رانا مشہود کی حیرت انگیز کارستانی، جاتے جاتے سرکاری گھر کا ایسا حشر کر دیا کہ کسی نے سوچا تک نہ ہو گا، افسوسناک انکشافات

datetime 28  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی سلیم بخاری کا ایک ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی دعوت پر ان سے ملنے کے لیے پنجاب ہاؤس آفیسر میس میں ملنے گئے،

سینئر صحافی نے بتایا کہ انہوں نے بہت ہی عجیب و غریب گفتگو ہم سے شیئر کی ہے، وزیر اطلاعات پنجاب نے بتایا کہ انہیں ایک ماہ پہلے سرکاری گھر مل گیا تھا لیکن اس کی حالت بہت خراب تھی۔ سینئر صحافی سلیم بخاری نے مزید کہا کہ پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کو حکومت کی طرف سے جو گھر ملا اس میں نہ وہاں کوئی بستر ہے نہ کوئی میٹریس ہے اور واش روم میں لوٹا تک نہیں، سینئر صحافی نے بتایا کہ انہوں نے کہا کہ ٹوٹیاں تک وہ لوگ اتار کر لے گئے ہیں، اس سے قبل یہ گھر مسلم لیگ (ن) کے وزیر رانا مشہود کے پاس تھا۔ وزیر اطلاعات نے بتایا کہ میں نے جب سیکرٹری کو فون کرکے یہ تمام صورتحال بتائی تو انہوں نے کہا کہ آپ سمری موو کروائیں وہ آپ سے منظور ہو کر آئے گی تو ہم کچھ کر سکیں گے، اس پر وزیر اطلاعات پنجاب نے سیکرٹری کو کہا کہ بھائی یہ حالت ہوئی کیسے تو انہوں نے کہا کہ میں ایکسین بھیجتا ہوں، جب ایکسین آیا تو اس نے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن سے کہا کہ اس سلسلے میں ہم کچھ نہیں کر سکتے جب تک آپ اوپر سے منظوری نہیں لے کر دیں گے ہم کچھ نہیں کر سکتے۔ اس موقع پر پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ایسا صرف میرے اس گھر کے ساتھ نہیں ہے بلکہ جتنے منسٹرز ہیں سب کے گھروں کے ساتھ ایسا ہی معاملہ ہے۔  سینئر صحافی سلیم بخاری کا ایک ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی دعوت پر ان سے ملنے کے لیے پنجاب ہاؤس آفیسر میس میں ملنے گئے

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…