نگرپارکر تھرپاکر میں قحط اور خشک سالی سے مویشی بھی مرنے لگیں، نگر پارکر میں قحط کے سبب 3 نیل گائے مر گئی ہیں۔ سندھ میں بارشیں نہ ہونے سے جنگلی حیات کو خطرہ لاحق ہوگیا، نگر پارکر اور کیر تھر نیشنل پارک میں صورتحال تشویشناک ہوگئی، ڈپٹی کنزرویٹر وائلڈ ڈپارٹمنٹ غلام سرور جمالی کا کہنا ہے کہ نگر پارکر میں نیل گائے اور کیر تھر نیشنل پارک میں سندھ آئی بیکس، اڑیال اور ہرن کی نسل کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ حیدرآباد ریجن کے 3اضلاع جامشورو
، تھرپارکر اور عمر کوٹ میں جنگلی حیات زیادہ پائی جاتی ہے، لیکن وہاں گھاس کا ناہونے کے برابر اور پانی کے تالاب ہوچکے ہیں۔ غلام سرور جمالی کے مطابق اچھرو تھر پارکر میں بھوک پیاس کی وجہ سے مویشیوں کی ہلاکت میں اضافہ ہوا ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ اچھرو تھر میں مردہ جانوروں کو کھانے والے اونٹ اب مرنے لگے ہیں تاہم جو بچ گئے ہیں ان میں بیماریاں پھیل گئی ہیں۔ ڈپٹی کنزرویٹر وائلڈ ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ تھرپارکر اور نگرپارکر میں کڑوا ہے جسکی مقدار بھی کم ہوتی جارہی ہے۔