جمعہ‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2026 

دنیا کا پہلا 5 کیمروں والا اسمارٹ فون

datetime 28  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر اسمارٹ فونز میں زیادہ سے زیادہ کیمرے لگانے کی جنگ کی بات کی جائے تو لگتا ہے کہ ایل جی اس معاملے میں بازی مارنے والی ہے۔ کیونکہ اس کا نیا فلیگ شپ فون ایل جی وی 40 دنیا کا پہلا فون ہوگا جس میں مجموعی طور پر 5 کیمرے دیئے جائیں گے۔ یہ افواہیں تو کافی عرصے سے سامنے آرہی تھیں کہ ایل جی کے نئے فون میں آگے اور پیچھے 5 کیمرے دیئے جائیں گے۔

مگر اب اس بات کی تصدیق کمپنی نے خود کردی ہے کہ اس فون میں 3 کیمرے بیک پر جبکہ 2 کیمرے فرنٹ پر دیئے جائیں گے۔  دنیا کا پہلا 5 کیمروں والا اسمارٹ فون ویسے تو یہ فون 3 اکتوبر کو متعارف کرایا جائے گا مگر کمپنی نے اس بارے میں کچھ تفصیلات بشمول تصاویر اور ویڈیو اپنی کورین ویب سائٹ پر جاری کی ہیں۔ حیران کن طور پر کمپنی نے کیمروں کو ہی تمام پروموز میں نمایاں کیا ہے تاہم اس کے ہارڈوئیر کے بارے میں تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے۔ مگر ان پروموز سے جو کچھ معلوم ہوتا ہے کہ اس کے مطابق یہ فون 6.4 انچ اسکرین کے ساتھ ہوگا جبکہ گزشتہ سال ایل جی وی 30 میں 6 انچ کا ڈسپلے دیا گیا تھا، تاہم اسکرین سائز بڑھنے کے باوجود ڈیوائس کا حجم گزشتہ سال جتنا ہی ہے، جس کے لیے ڈیوائس کے بیزل کو کم کیا گیا ہے۔ یہ فون کم از کم 3 رنگوں گرے، ریڈ اور بلیو میں دستیاب ہوگا، جن کی جھلک ویڈیو میں دی گئی ہے۔ اس فون میں فلیش اور لیزر سنسر بھی بیک پر فنگرپرنٹ سنسر کے ساتھ موجود ہے۔  کمپنی نے ویڈیو یا کسی تصویر میں اس فون کے فرنٹ ڈیزائن کو شیئر نہیں کیا مگر مختلف افواہوں اور لیک تصاویر سے عندیہ ملتا ہے کہ اس میں آئی فون ایکس جیسا نوچ ہوگا جبکہ نیچے کچھ بیزل دیا جائے گا۔ ویسے ایل جی وہ کمپنی ہے جو اکثر اپنے فلیگ شپ فونز کی معلومات خود جاری کرتی رہتی ہے تو ہوسکتا ہے کہ اگلے ہفتے تک اس فون کے بارے میں مزید تفصیلات بھی سامنے آئے۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…