لاہور(آئی این پی) پنجاب حکومت کے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کیبنٹ ڈویڑن نے مراسلہ جاری کر دیا جس میں کہا گیاہے کہ پنجاب کے مختلف دفاتر میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا نام لے کر جعلی کالز آ رہی ہیں ، اس لیے تمام دفاتر کو ہدایت کی جاتی ہے کہ جب بھی اس طرح کی کال آئے اور احکامات دیئے جائیں تو عملدرآمد سے قبل وزیراعلی آفس سے اس کی تصدیق
کر لی جائے۔پنجاب حکومت کی جانب سے جن کو مراسلہ جاری کیا گیاہے ان میں چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب ، انسپکٹر جنرل پنجاب اور پی پی او پنجاب ، پنجاب حکومت کے تمام ایڈمنسٹریٹو سکریٹریز ، ڈویڑنل کمیشنزپنجاب ، ڈپٹی کمشنرز پنجاب ، ریجنل پولیس آفیسرز پنجاب ، اور تمام اضلاع کے پولیس افسر شامل ہیں۔