ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان سے شادی سے قبل لوگ میرے پاس کیوں آتے تھے؟ خاتون اول بشریٰ بی بی کا انٹرویو، حیرت انگیز انکشافات

datetime 27  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ ٗخاتون اول بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان میں کسی قسم کا کوئی لالچ نہیں ہے ٗکوئی لیڈرایسا ہوگا جس کے پاس صرف دوتین سوٹ ہوں ٗ عمران کے پاس جادوکی چھڑی نہیں،کچھ وقت لگے گا ٗعمران خان پاکستان کی تقدیر بدلیں گے ٗمیر ا کسی قسم کا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں ٗ میری ساری زندگی جائے نماز پر گزری، میری پہچان میراپردہ ہے۔

ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ میری پہلی زندگی میں لوگ میرے پاس اللہ کے قریب ہونے آتے تھے ،اس زندگی میں عمران خان کے قریب ہونے کیلئے لوگ میرے پاس آتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مجھے اپنے رب سے کوئی شکوہ نہیں ،پہلی زندگی میں میں ٹوٹل جائے نماز پر تھی لیکن اس زندگی میں سیکھا کہ عبادت بہت ضروری ہے لیکن انسانیت کی مدد سب سے ضروری ہے ،یہ بات میں نے خان صاحب سے سیکھی۔انہوں نے بتایا کہ پہلی زندگی میں مجھے لگتا تھا کہ صرف عبادت ہی کرنی ہے لیکن جب یہاں آئی تو خان صاحب سے انسانیت سے متعلق بہت کچھ سیکھا ۔بشریٰ بی بی نے ایک واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ ایک دن خان صاحب بہت تکلیف میں تھے ،میں نے ان سے اس کی وجہ پوچھی تو عمران خان نے بتا یا کہ بہت عرصے سے بارش نہیں ہو رہی جسکی وجہ سے میں تکلیف میں ہوں کیونکہ بارش نہ ہونے کی وجہ سے پودے بے جان ہو رہے ہیں ،بارش ہو گی تو ان میں زندگی آئے گی ،پھر ہم دونوں نے درود شریف پڑھا اور بارش کیلئے دعا کی ۔ خاتون اول بشریٰ بی بی نے بتایا کہ پہلی زندگی میں زندگی میں میں نے پودوں سے متعلق اس بات کو نہیں سیکھا تھا ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان بہت سادہ آدمی ہیں، میں نے اپنی زندگی میں ایسا کوئی شخص نہیں دیکھا جس کے ملنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہو اور وہ سادگی کی زندگی بسر کرے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان میں کسی قسم کا کوئی لالچ نہیں ہے اور وہ ہر چیز سے آزاد ہیں، ان کو کسی چیز سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔انہوں نے کہاکہ جو لوگ ایک مہینے میں تبدیلی چاہتے ہیں ٗ

انہیں ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں کیونکہ اللہ اللہ کر کے قوم کو ایسا لیڈر ملا ہے جو لالچی نہیں ہے۔ عمران خان کے پاس کسی چیز کی کوئی کمی نہیں، پیسہ بنانے کا انہیں شوق نہیں اور عزت اللہ تعالیٰ نے بہت زیادہ دی ہے۔خاتون اول بشریٰ بی بی نے سوشل میڈیا استعمال کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی قسم کا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں رکھتیں، اس صدی میں عمران خان اور طیب اردگان لیڈر ہیں جبکہ عمران خان پاکستان کی تقدیر بدلیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی خوش قسمتی انہیں عمران جیسا لیڈر ملا،

عمران ایسا لیڈرجوغریب لوگوں کیلئے کچھ کرنا چاہتا ہے، عمران کے پاس جادوکی چھڑی نہیں،کچھ وقت لگے گا۔انہوں نے کہاکہ خان صاحب کپڑوں کے معاملے میں بے پرواہیں اور نہ ہی خان صاحب کے کھانے پینے میں کوئی نخرے ہیں، کوئی لیڈرایسا ہوگا جس کے پاس صرف دوتین سوٹ ہوں۔خاتون اول کا کہنا تھا کہ عمران کو بڑے گھرمیں رہنے کی عادت ہے لیکن چھوٹے گھرمیں رہ رہے ہیں، عمران گھرآ کر شکرانے کے نوافل ادا کرتے ہیں اوراللہ سے دعا کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران کھانا کھانے کے بعد واک کرتے ہیں۔ذاتی زندگی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سے تعلیم حاصل کی،میری شادی بہت جلدہوگئی تھی، رب نے مجھے مہارانی کی طرح رکھا، میری ساری زندگی جائے نماز پر گزری، میری پہچان میراپردہ ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…