ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پنجاب کی وزیر صحت یاسمین راشد کی اپنے ہی محکمے میں شدید لڑائی،معاملہ بول چال بند ہونے تک پہنچ گیا

datetime 27  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر صحت پنجاب  یاسمین راشد اور سیکرٹری صحت ثاقب ظفر کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ،دونوں کے درمیان  بول چال بھی بند ہوگئی، صوبائی وزیر صحت نے اپنے احکامات سپیشل سیکرٹری عثمان معظم کے ذریعے سیکرٹری صحت کو دینا شروع کر دیئے ۔

تفصیلات کے مطابق  پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے برڈووڈ روڈ پر واقع دفتر کے کمیٹی روم میں گزشتہ روز وزیر آباد کارڈیک ہسپتال کو آپریشنل کرنے کے حوالے سے وزیر صحت نے اجلاس طلب کیا تھا لیکن اجلاس کے مقررہ وقت پر وزیر صحت  یاسمین راشد دوسری منزل پر واقع کمیٹی روم میں پہنچیں تو سیکرٹری صحت سمیت کوئی بھی افسر میٹنگ میں شرکت کیلئے موجود نہیں تھاجس پرڈاکٹر یاسمین راشد نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور واپس چلیں گئیں، بعد ازاں ایک دوسرا اجلاس جو کہ ادویات کی خریداری کیلئے دوپہر ایک بجے شیڈول تھا۔اس کی صدارت وزیر صحت نے کرنی تھی، جب انہیں اجلاس میں شرکت کی یاددہانی کرائی گئی تو صوبائی وزیر صحت نے یہ کہہ کر اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا کہ سیکرٹری صحت سے کہا جائے کہ فی الفور مجھے ملے ۔ اس حوالے سے سیکرٹری صحت ثاقب ظفر نےاپنا موقف پیش  کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر صحت سے میرا کوئی اختلاف نہیں، محکمہ صحت کے دو شعبے ہیں بعض اوقات میٹنگ کی وجہ سے کسی ایک اجلاس میں شرکت کرنا مشکل ہوجاتا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ جان بوجھ کر کسی اجلاس کو چھوڑا گیا ۔سیکرٹری صحت نے مزید کہا کہ صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد ہماری اور محکمہ کی سربراہ ہیں لہٰذاہر حال میں ان کی ہیلتھ پالیسی پر عمل درآمد کروایا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…