پیر‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2026 

شہبازشریف کے داماد علی عمران بھی ارب پتی نکلے،کتنی کمپنیوں کے مالک ، انکے نام پر کتنے قیمتی پلاٹس اورا راضی ہیں؟ناقابل یقین تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 27  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب  شہباز شریف کے داماد علی عمران یوسف اربوں کی جائیداد کے مالک نکلے۔ تفصیلات منظر عام پر آگئیں ۔جس  کے مطابق علی عمران کی پانچ کمپنیاں سی ای سی پی میں رجسٹرڈ ہیں۔رجسٹرڈ کمپنیوں میں علی پراسیڈ،علی اینڈ فارما ڈویلپرز ،علی اینڈ کمپنی ،علی فیڈ ملز اور غوث اعظم ڈویلپرز شامل ہیں۔نیب کی جانب سے کھوجی گئی جائیدادوں میں پلاٹ بھی شامل ہیں ۔گلبرگ نمبر 3 میں موجود پلاٹ نمبر 99 اور پلاٹ نمبر 100 بھی علی عمران یوسف

کی ملکیت نکلے۔اس کے علاوہ ایم ایم عالم روڈ پر 2 لاکھ 14ہزار 6سو 25 مربع فٹ زمین کے مالک ہیں۔اس کے علاوہ 47 کنال قیمتی ترین اراضی بھی علی عمران کی ملکیت نکلی۔اس کے علاوہ گزشتہ دنوں آتشزدگی کا شکار ہونے والا علی ٹاور بھی علی عمران کی ملکیت نکلا۔ علی ٹریڈ سنٹر حسین کمپلیکس بھی انکی ملکیت ہے۔ واضح  رہے کہ شہباز شریف کے داماد علی عمران صاف پانی سکینڈل میں نیب کو مطلوب ہیں ۔ وہ ایک عرصے سے ملک سے فرار ہیں اور واپس نہیں آئے۔

موضوعات:



کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…