جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

سرفراز احمد پر دباؤ،آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ایک اور اہم کھلاڑی کو دبئی طلب کرلیاگیا

datetime 26  ستمبر‬‮  2018 |

لاہور(آئی این پی)قومی سلیکشن کمیٹی نے کپتان و وکٹ کیپر سرفراز احمد کی موجودگی میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے محمد رضوان کو ریزرو وکٹ کیپر کے طور پر ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کے بعد کپتان سرفراز احمد پر دبا بڑھ رہا ہے۔ مسلسل ہونے والی تنقید کے بعد قومی سلیکشن بھی دباو میں نظر آرہی ہے۔چیف سلیکٹر انضمام الحق دبئی پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے ٹیم سلیکشن پر مشاورت کی ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ

کی سیریز میں سلیکٹرز نے سرفرازاحمد کے ساتھ ریزرو وکٹ کیپر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈومیسٹک کرکٹ میں کامران اکمل اور کراچی کے محمد حسن کی غیر معمولی کارکردگی کے باوجود ٹیم میں محمد رضوان کو ریزرو وکٹ کیپر کے طور سرفراز احمد کے ساتھ ٹیم میں شامل کیا جارہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم انتظامیہ کو سلیکشن کمیٹی نے بتایا ہے کہ سرفراز احمد پر سے بوجھ کم کرنے کیلئے رضوان کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا کیوں کہ سرفراز احمد ایشیا کپ کے سارے میچ کھیلیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…