ہفتہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2026 

جمائیاں کیوں آتی ہیں؟بالآخر اس راز سے بھی پردہ اُٹھ گیا

datetime 12  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کام کے دوران ہمیں بہت زیادہ جمائیاں آتی ہیں لیکن باوجود کوشش کے ہم انہیں روک بھی نہیں پاتے۔حا ل ہی میں ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگر ساری رات پرسکون نیند لینے کے باوجود

بھی آپ کو جمائیاں آتی ہیں تو اس کی وجہ موٹاپا اور ذہنی تناﺅ ہے۔امریکی ادارے Penn State College of Medicineکے ماہر جولیو فرنینڈیز مینڈوزاکا کہنا ہے کہ موٹاپا اور بڑھتا وزن ہمیں بتا سکتا ہے کہ کسے دن میں جمائیاں آتی ہیں۔تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ موٹے افراد رات کو جتنی مرضی نیند لے لیں لیکن پھر بھی انہیں دن میں نیند آتی رہتی ہے جس کی وجہ ان کا بڑھتا ہوا وزن ہے۔ماہرین نے 1395مرد وخواتین کا مطالعہ کیا اور یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ رات کو دیر سے سوتے ہیں یا جن کی آنکھ آدھی را ت کو کھل جاتی ہے انہیں دن میں زیادہ جمائیاں آتی تھیں۔اسی طرح دن کے وقت نیند آنے کی وجہ سے انہیں دفتر میں نوکری کے مسائل بھی پیدا ہوئے جبکہ کار ایکسیڈینٹ کے مسائل بھی درپیش تھے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ ذہنی تنا? کا شکار ہوتے ہیں انہیں نیند آنے میں بھی وقت لگتا ہے یا رات کے وقت ان کی نیند بری طرح متاثر ہوتی ہے جس سے دن میں نیند آتی ہے اور ساتھ ہی جمائیوں کی رفتار بھی بڑھ جاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…