ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

نئے آئی فونز میں چند روز کے اندر مسئلہ سامنے آگیا

datetime 25  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل کے مہنگے ترین آئی فون ایکس ایس (10s) اور ایکس ایس میکس (10s میکس) گزشتہ ہفتے مختلف ممالک میں فروخت کے لیے پیش کردیئے گئے تھے اور لگتا ہے کہ ڈیوائسز کی فروخت کو حریفوں کی ‘بری نظر’ لگ گئی ہے۔ درحقیقت فونز کی دستیابی کے چند دن بعد ہی لوگوں نے ان میں مسائل کی شکایت شروع کردی ہے۔ ایپل کے اب تک کے مہنگے ترین

آئی فون فروخت کے لیے پیش ایپل سپورٹ فورم، میک ریورمرز فورمز اور ریڈیٹ میں متعدد امریکی صارفین نے نئے آئی فونز میں سیلولر اور وائی فائی ریسپشن ناقص ہونے اور پرانے ماڈلز سے زیادہ سست ہونے کی شکایت کی ہے۔ اور یہ مسائل امریکا بھر میں سامنے آئے ہیں جو کہ اس لیے حیران کن ہے کیونکہ ایپل نے دونوں آئی فونز میں وائی فائی اور ایل ٹی ای کی ڈیٹا اسپیڈ کو گزشتہ سال کے آئی فون ایکس (10) کے مقابلے میں نمایاں حد تک بہتر کیا تھا۔ اس مقصد کے لیے فون کے نچلے حصے میں نئی انٹینا لائن بھی دی گئی ہے جس کا مقصد ڈیٹا ریسیپشن کو مدد فراہم کرنا ہے۔ ایپل کی تاریخ کا سب سے بڑا اور مہنگا ترین آئی فون اس سے قبل آئی فون سکس کو بھی فروخت کے لیے پیش کیے جانے کے بعد ‘بینڈگیٹ’ نامی مسئلے کا سامنا ہوا تھا جس میں لوگوں نے شکایت کی تھی کہ فونز جیب میں رکھنے پر مڑ یا خم کھا جاتے ہیں۔ اس موقع پر سام سنگ، ایل جی اور دیگر کمپنیوں نے سوشل میڈیا پر ایپل کا کافی مذاق بھی اڑایا تھا۔ ابھی اس نئے مسئلے پر صارفین سافٹ وئیر اپ ڈیٹ کے منتظر ہیں تاکہ ریسیپشن کا مسئلہ حل ہوسکے تاہم ایپل نے فی الحال اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…