ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

سویڈش پارلیمنٹ : تحریک عدم اعتماد کامیاب، وزیراعظم برطرف

datetime 25  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسٹاک ہوم(انٹرنیشنل ڈیسک )سویڈش پارلیمینٹ نے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے اپنے وزیراعظم کو برطرف کردیا،349اراکین میں سے 204 نے برطرفی کے حق میں جبکہ 142نے مخالفت میں ووٹ ڈالے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یورپی ملک سویڈن کی پارلیمنٹ نے تحریکِ عدم اعتماد کے ذریعے اپنے وزیراعظم کو برطرف کردیا ، اس طریقے سے برطرف ہونے والے یہ پہلے سویڈش وزیراعظم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسٹاک ہوم میں واقع سویڈش پارلیمنٹ میں سوشل ڈیموکریٹ پارٹی کے لیڈر اور منتخب وزیراعظم اسٹیفن لوف وین کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پیش کی گئی، اسٹیفن نو ستمبر کو ہونے والے انتخابات کے نتیجے میں منتخب ہوئے تھے۔پارلیمنٹ کے کل 349 ارکان میں سے 346 ارکان نے رائے شماری میں حصہ لیا۔ تین ارکان اجلاس میں موجود نہیں تھے ۔ وزیراعظم کی برطرفی کے حق میں 204 ووٹ پڑے جبکہ انہیں برقرار رکھنے کے حامی ووٹوں کی تعداد 142 تھی۔رائے شماری میں سوشل ڈیموکریٹ اور گرین پارٹی نے وزیراعظم کے حق میں ووٹ دیا جبکہ ماڈریٹ، سینٹر ، لبرل، کرسچن ڈیموکریٹ اور سویڈن ڈیموکریٹ نامی جماعتوں نے وزیراعظم کے خلاف ووٹ دیا۔ اس موقع پر اپوزیشن اتحاد کی سب سے بڑی پارٹی یعنی ماڈریٹ پارٹی کے رہنما الف کرسٹریسن کا کہنا تھا کہ آج ہم اپنا انتخابات سے قبل کیا گیا وعدہ پورا کررہے ہیں۔یاد رہے کہ اس سیقبل الیکشن کے بعد حکومت کی تشکیل سازی کے موقع پر دو دھڑے ابھر کر سامنے آئے تھے ، بائیں بازو کے بلاک نے 144 ووٹ جبکہ چار جماعتی اتحاد نے 143 ووٹ حاصل کیے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…