منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امسال متبادل نوبل انعام کے حقداران میں تین سعودی کارکن بھی شامل

datetime 25  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوپن ہیگن(انٹرنیشنل ڈیسک)اس سال کے رائٹ لائیولی ہْڈ ایوارڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ عرف عام میں متبادل نوبل انعام کہلانے والے اس ایوارڈ کے حقدار ٹھہرائے گئے افراد میں انسانی حقوق کے تین سرکردہ سعودی کارکن بھی شامل ہیں، جو جیلوں میں قید ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن سے جاری ایوارڈ انسانی حقوق کے ان تین سرکردہ لیکن زیر حراست

سعودی کارکنوں کے علاوہ مشترکہ طور پر لاطینی امریکا سے تعلق رکھنے والے دو ایسے افراد کو بھی دینے کا اعلان کیا گیا ہے، جو بدعنوانی کے خلاف بڑی ہمت سے اپنی جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔یہ ایوارڈ دینے والی فاؤنڈیشن نے کوپن ہیگن میں اعلان کیا کہ 2018ء کے اس ایوارڈ کے ساتھ ایک ملین ڈینش کرونے کی نقد رقم (قریب ایک لاکھ چودہ ہزار امریکی ڈالر) بھی دی جائے گی اور امسالہ ایوارڈ سعودی عرب کے عبداللہ الحامد، محمد فہد القحطانی اور ولید ابوالخیر کو مشترکہ طور پر دیا جائے گا۔فاؤنڈیشن کے مطابق ان تینون افراد نے بڑی ہمت اور بصیرت کے ساتھ ایسی مسلسل کوششیں کیں، جن میں ان کی رہنمائی انسانی حقوق کے عالمگیر ضابطوں نے کی اور جن کی منزل سعودی عرب کے خود پسندانہ سیاسی نظام میں اصلاحات تھیں۔اس کے علاوہ سال رواں کے لیے یہی ایوارڈ مشترکہ طور پر لاطینی امریکی ملک گوئٹے مالا کی تَھیلما الدانا اور کولمبیا کے ایوان ویلاسکوئیزکو دینے کا اعلان بھی کیا گیا۔ یہ دونوں شخصیات اپنے اپنے ممالک میں بدعنوانی کے جرم میں سزاؤں کو یقینی بنانے کے لیے اور بااختیار طبقے کی طرف سے طاقت کے غلط استعمال کو منظر عام پر لانے کے لیے بڑے جدید انداز میں انتھک کوششیں کر رہی ہیں۔اس کے علاوہ یہی ایوارڈ مشترکہ طور پر تحفظ ماحول کے لیے سرگرم دو کارکنوں کو بھی دیا گیا ہے جن میں سے ایک کا تعلق آسٹریلیا اور جبکہ دوسرے کا برکینا فاسو سے ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…