جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

دبنگ خاتون افسر عائشہ ممتاز کو بھی گرفتار کرنے کا حکم

datetime 25  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہورکینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے بطور گواہ پیش نہ ہونے پرسابق ڈائریکٹر آپریشنز لاہور پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز سمیت 9 گواہان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ ہدایت اللہ شاہ کے روبرو پراسیکیوشن کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ سابق ڈائریکٹر آپریشنز لاہور عائشہ ممتاز نے 2016 ء میں اپنی ٹیم کے ہمراہ یو کے فوڈزتاج پارک پر چھاپہ ماراتھا، معائنے کے دوران پروڈکشن یونٹ میں غیر معیاری چلی ساس

تیار کی جارہی تھیں ، مالک اوراس کے ملازمین نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کے ساتھ بدتمیزی کی جس کے بعد یوکے فوڈ پر مقدمہ درج کیا گیا تاہم سابق ڈائریکٹر آپریشنز لاہور عائشہ ممتاز سمیت 9 گواہان بطور گواہ پیش نہیں ہو رہے  جس کے باعث مقدمہ التواء کا شکار ہے،پراسکیوشن کے وکیل نے مزید کہا کہ سابق ڈائریکٹر آپریشنز لاہور عائشہ ممتاز، اسسٹنٹ فوڈز سیفٹی آفسیر حسنین رسول ،نائب قاصد رضا علی سمیت 9 افراد آپریشن ٹیم کا حصہ تھے،جس کے بعد عدالت نے مذکورہ بالا حکم جاری کردیا ۔

موضوعات:



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…