منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

این آر او کیس: ہم یہ کام نہیں کرینگے ۔۔چیف جسٹس نے مشرف کو پاکستان واپس آنے کی صورت میں ایسی آفرکر دی کہ جان کر سابق صدر بھی حیران رہ جائینگے، فوری طور پر وکیل نعیم بخاری کی نگرانی میں کیا کرنیکا حکم دیدیا

datetime 25  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ کا وطن واپسی پر مشرف کو رینجرز سکیورٹی دینے ، چک شہزاد میں فارم ہائوس کھولنے کا حکم، پرویز مشرف یہاں آ کر اپنا بیان قلمبند کرائیں پھر جہاں چاہے گھومیں پھریں، پرویز مشرف سے ان کے اثاثوں کا بھی نہیں پوچھیں گے، چیف جسٹس کے ریمارکس۔ تفصیلات کے مطابق آج سپریم کورٹ میں این آر او کیس کی سماعت چیف جسٹس کی

سربراہی میں بنچ نے کی۔ پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ سے استفسار کیا کہ مجھے پرویز مشرف کی واپسی کا شیڈول بتائیں ؟ جس پر وکیل نے کہا سابق صدر پرویز مشرف بزدل نہیں ہیں، پرویز مشرف کے آنے جانے پر پابندی نہ لگائی جائے تو واپس آسکتے ہیں۔ سابق صدر پرویز مشرف کے اثاثوں کی تفصیلات سپریم کورٹ میں پیش کی گئیں۔ وکیل اخترشاہ ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ پرویز مشرف کی پاکستان میں کوئی جائیداد نہیں، انکا دبئی میں 54 لاکھ درہم کا فلیٹ ہے، چک شہزاد میں 4 کروڑ 36 لاکھ روپے کا فارم ان کی اہلیہ کےنام ہے، مشرف عدالتوں کی عزت کرتے ہیں، پاکستان آنے سے پہلے ان کو سکیورٹی چاہیئے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ کیا پرویز مشرف کو ایک بریگیڈ دے دیں ؟ باتوں سے نہیں، رویے سے پتہ چلتا ہے۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ پرویز مشرف پاکستان کیوں نہیں آتے ؟ یہاں سی ایم ایچ کے بہترین ڈاکٹر سے ان کا علاج کرائیں گے، کیا پرویز مشرف کیلئے علیحدہ قانون ہے ؟ ریڑھ کی ہڈیوں کے درد کا بہانہ کر کے یہاں سے نکل گئے، پرویز مشرف بیرون ملک جا کر ڈانس کرتے ہیں۔سپریم کورٹ نے چک شہزاد میں پرویز مشرف کا فارم ہاؤس کھولنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا مشرف پاکستان میں کہیں بھی اتریں، رینجرز کی

سکیورٹی مہیا کی جائے۔ این آر او کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے کہا پرویز مشرف پاکستان میں اپنی مرضی کے ڈاکٹر سے علاج کرا سکتے ہیں، انکے آنے سے پہلے گھر کی صفائی ستھرائی کی جائے گی، ایڈووکیٹ نعیم بخاری مشرف کے فارم ہاؤس کی صفائی ستھرائی کا جائزہ لیں گے، پرویز مشرف واپسی کیلئے جو انتظامات چاہتے ہیں وہ کر کے دیں گے، رینجرز کا دستہ پرویز مشرف کا ایئرپورٹ پر استقبال کرے گا۔عدالت نے سابق صدر کی واپسی کی حد تک سماعت ایک ہفتہ کیلئے ملتوی کر دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…