اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دیدی۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں آج دادو سندھ میں نائی گچ ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔ کیس کی سماعت کے دوران دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم فنڈ اکائونٹ کا ٹائٹل تبدیل کرنے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ
زیراعظم عمران خان نے فنڈ کا نام تبدیل کرنے کی مجھ سے اجازت لی تھی، بینچ سے اجازت نہیں لی گئی تھی جو کہ ضروری ہے، میں نے کہا ڈیم کی تعمیر کے لیے رقم آنی چاہیے کوئی شخصیت کا مسئلہ نہیں ہے۔عدالت عظمیٰ کے 4 رکنی بینچ نے حکومت کی جانب سے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ کا نام تبدیل کرکے حکومت کے تجویز کردہ ٹائٹل ’پی ایم سی جے فنڈ‘ (پرائم منسٹر، چیف جسٹس فنڈ) رکھنے کی منظوری دے دی۔