منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ٹریفک پولیس کاشہریوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کا منصوبہ ،گاڑی کے چالان پر اب پانچ سو روپے کی بجائے کتنے ہزار روپے دینا ہونگے؟تشویشناک انکشاف

datetime 23  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) آئی جی پنجاب پولیس نے ٹریفک چالان فیس میں دو ہزار فیصد اضافے کی تجویز دے دی۔پنجاب پولیس نے ٹریفک بحالی کے نام پر شہریوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کا منصوبہ بناتے ہوئے چالان فیس میں دو ہزار فیصد اضافے کا فیصلہ کرلیا، جس کے نتیجے میں اب گاڑی کے چالان پر پانچ سو روپے کی بجائے دس ہزار روپے ادا کرنے ہونگے لاہور شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر بنانے کیلئے آئی جی پنجاب کی انوکھی منطق سامنے آگئی۔

ٹریفک قوانین کی پاسداری کیلئے چالان فیس میں ایک سے دو ہزار فیصد اضافے کی تجویز پیش کردی گئی۔ سی سی پی او لاہور کے نام لکھے گئے ایک خط میں آئی جی پنجاب محمد طاہر نے تجویز دی ہے کہ جرمانے کی شرح میں دو ہزار فیصد اضافہ ہی ٹریفک کی بحالی کا واحد علاج ہے محمد طاہر کے مطابق شہر کی سٹرکوں پر روزانہ اوسط 6 ہزار سے زائد مرتبہ قانون توڑا جاتا ہے اور قوانین کی خلاف ورزی ہی حادثات، ٹریفک جام اور راستے بند ہونے کا سبب بنتی ہے۔ اس لیے مستقبل قریب میں ٹریفک وارڈنز گاڑی اور جیپ چلانے والے قانون شکن افراد سے دو ہزار فیصد اضافی جرمانہ وصول کریں گے اور موٹرسائیکل سواروں سے ایک ہزار فیصد زیادہ جرمانہ وصول کیا جائے گا۔فیس میں اضافے کے بعد گاڑی اور جیپ چلانے والوں کو پانچ سو روپے کے بجائے دس ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا پڑے گا، جبکہ موٹرسائیکل سوار شہریوں کواشارے کی خلاف ورزی پر دو سو روپے کی بجائے دو ہزار روپے جمع کرانا ہونگے۔پولیس ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب نے جرمانے کی فیس میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ کرلیا ہے، تاہم دیگر ماتحت افسران کی مشاورت کے بعد اس پر عملدرآمد شروع کردیا جائے گا۔  آئی جی پنجاب پولیس نے ٹریفک چالان فیس میں دو ہزار فیصد اضافے کی تجویز دے دی۔پنجاب پولیس نے ٹریفک بحالی کے نام پر شہریوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کا منصوبہ بناتے ہوئے چالان فیس میں دو ہزار فیصد اضافے کا فیصلہ کرلیا

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…