نیو دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کا ایک اور بیان سامنے آ گیا ہے، بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات نہ کرنا انڈین حکومت کا درست فیصلہ ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے اپنے بیان میں بھارتی حکومت کا مذاکرات نہ کرنے کو درست فیصلہ قرار دیا۔
بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات نہ کرنا ہماری سرکار کا فیصلہ درست ہے کیونکہ مذاکرات اور دہشت گردی ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ آپ کچھ ایسا کرکے دکھا دیں کہ ہم سمجھیں آپ دہشت گردی کو بڑھاوا نہیں دے رہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ماحول میں مذاکرات کرنا صحیح نہیں، بھارتی سرکار کا فیصلہ درست ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کو جواب دینے کا وقت آ گیا ہے، بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کو درد محسوس کرانا چاہتے ہیں، بھارت کے آرمی چیف نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ پاکستان سے بدلہ لیاجائے، بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ ہم اگلی کارروائی کی تفصیلات نہیں بتا سکتے، انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی کارروائی میں ہمیشہ سرپرائز ہوتا ہے، پاکستان وہی کر رہا ہے جو کرتا آیا ہے، بھارتی جنرل نے کہا کہ مزید اقدامات کیے جائیں گے۔ بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے کہا کہ پاکستان کو اسی کی زبان میں جواب دیا جائے گا۔ بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات نہ کرنا انڈین حکومت کا درست فیصلہ ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے اپنے بیان میں بھارتی حکومت کا مذاکرات نہ کرنے کو درست فیصلہ قرار دیا۔ بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات نہ کرنا ہماری سرکار کا فیصلہ درست ہے کیونکہ مذاکرات اور دہشت گردی ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔