اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک دشمن خبریں ،نوازشریف کے متنازع انٹرویو کے بعد ڈان اخبار کا نیا روپ سامنے آگیا۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈان اخبار نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید کشمیریوں کو دہشتگرد قرار دیدیا،رپورٹ کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے 5کشمیریوں کو ریاستی دہشتگردی کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کردیا تھا۔
ڈان اخبار نے اس حوالے سے ایک خبر شائع کی جس میں ان شہید کشمیریوں کو دہشتگردقرار دیتے ہوئے انہیں ہلاک لکھا ۔نجی ٹی وی پر اس خبر کا تراشہ بھی چلایا گیا،ابھی تک ڈان اخبار کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آسکا۔ دوسری جانب کشمیری حریت پسند رہنما سید علی گیلانی نے ڈان اخبار میں شائع اس خبر کی شدید مذمت کی ہے اور ٹوئٹ کیا ہے کہ’’ہم دہشت گرد نہیں ہیں‘‘