پیر‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2026 

آئی ایس آئی ہمارے نوجوانوں کے ساتھ اب کیا کر رہی ہے؟ بھارتی خفیہ اداروں کی چیخیں نکل گئیں، ایسا الزام عائد کر دیا کہ دنیا بھر میں مذاق بن گیا

datetime 22  ستمبر‬‮  2018 |

لاہور (نیوز ڈیسک) بھارت پاکستان کے خلاف اکثر ہرزہ سرائی کرتا رہتا ہے، اب بھارتی خفیہ اداروں نے ایسا الزام عائد کیا ہے کہ خود ہی بھارت کو دنیا میں مذاق بنا دیا ہے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی نے نیا شوشہ چھوڑتے ہوئے کہا کہ پاکستانی خفیہ ایجنسی نے سوشل میڈیا کے ذریعے بھارتی فوج کے جوان کو اپنے جال میں پھنسایا اور حساس معلومات حاصل کرتے رہے۔

واضح رہے کہ بھارت کی ریاست اتر پردیش کے انسداد دہشتگردی سکواڈ کے تحقیق کاروں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیس بک پر نامعلوم افراد کی طرف سے لائکس اور کمنٹس پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کی طرف بھارتی فوج کے اہلکاروں اور عام لوگوں کے لیے جال ہو سکتا ہے۔ انسداد دہشت گردی ٹیم نے کہا کہ یہ چیز بارڈر سکیورٹی فورسز کے گرفتار جوان مشرا سے تحقیقات کے دوران سامنے آئی ہے، مشرا کو بھارت کے خلاف جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ انسداد دہشت گردی کی اس ٹیم نے کہا کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی نے مشرا کو سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے جال میں پھنسایا اور اس سے بارڈر سکیورٹی فورسز کی نقل و حمل سمیت دیگر اہم معلومات حاصل کرنے کے لیے استعمال کر رہے تھے۔ ریاست اتر پردیش کے انسداد دہشتگردی سکواڈ کے سربراہ عاصم ارون کا کہنا ہے کہ نامعلوم صارف نے فیس بک پر خاتون بن کر بی ایس ایف کے جوان کو اپنے جال میں پھنسایا، بی ایس ایف کا یہ جوان آسانی سے اس کے جھانسے میں آ گیا، انسداد دہشت گردی سکواڈ کے سربراہ نے کہا کہ یہ نامعلوم صارف پاکستانی خفیہ ایجنسی کی جانب سے تھا، ان کا کہنا ہے کہ جس فیس بک آئی ڈی سے بی ایس ایف کے اہلکار کو اپنے جال میں پھنسایا گیا اس کے نوے سے زائد دیگر بھارتی دوست ہیں۔  بھارتی خفیہ اداروں نے ایسا الزام عائد کیا ہے کہ خود ہی بھارت کو دنیا میں مذاق بنا دیا ہے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی نے نیا شوشہ چھوڑتے ہوئے کہا کہ پاکستانی خفیہ ایجنسی نے سوشل میڈیا کے ذریعے بھارتی فوج کے جوان کو اپنے جال میں پھنسایا اور حساس معلومات حاصل کرتے رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…