اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ، شمیم نقوی نے اپنا استعفیٰ پارٹی چیئرمین کوبھجوا دیا ہے، بطور اپوزیشن لیڈر سندھ کے مسائل پرتوجہ دینا چاہتا ہوں۔موقف پیش:نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماء اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے اپنے پارٹی صدرکراچی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔
انہوں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کوبھجوا دیا ہے۔ فردوس نقوی کا کہنا ہے کہ بطور اپوزیشن لیڈر سندھ کے مسائل پرتوجہ دینا چاہتا ہوں۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت میں ایم کیو ایم کی شمولیت کے معاملے پر انہوں نے شدید تنقید کی تھی جس پر انہیں پارٹی قائد نے بنی گالہ طلب کیا تھا جہاں انہیں ایم کیو ایم سے متعلق بیان بازی سے منع کردیا گیا تھا۔