اسلام آباد (نیوز ڈیسک )پاکستان میں تھری جی اورفور جی ٹیکنالوجی کی آمد کے بعد موبائل انٹرنیٹ کے استعمال میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور بالخصوص سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کا استعمال بہت زیادہ کیا جا رہا ہے۔ مشہور سوشل میڈیا ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے حال ہی میں وائس کال فیچر متعارف کرائے جانے کے بعد سکائپ اور دیگر سروسز کی نسبت واٹس ایپ کے استعمال میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے یوفون نے ایک اہم فیصلہ کیا ہے جو اس کے صارفین کیلئے یقینا ایک بری خبر ہے۔ذرائع کے مطابق یوفون نے اپنے 3G نیٹ ورک پر واٹس ایپلی کے ذریعے کی جانے والی کال کو مخصوص ڈیٹا بنڈلز سے مستثنیٰ قرار دیتے ہوئے الگ سے پیسے چارج کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ یو فون کے فیصلے کے مطابق اب واٹس ایپ کے ذریعے کی جانے والی کالز پر پہلے ایم بی کیلئے 20 روپے چارج کئے جائیں گے اور اس کے بعد 19MB فری دیئے جائیں گے جو یوفون کا ریگولر انٹرنیٹ ریٹ ہے۔ کمپنی نے نہ صرف اس فیصلے کا اطلاق فوری طور پر کر دیا ہے بلکہ صارفین کو واٹس ایپ پر پیغامات کے ذریعے اس فیصلے سے بھی آگاہ کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ڈیٹا بنڈل کے تحت ہی واٹس ایپ کالز کی جاتی تھیں اور کوئی اضافی چارجز کا اطلاق نہیں ہوتا تھا تاہم اس فیصلے نے یوفون صارفین میں مایوسی پھیلا دی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موجود موبائل آپریٹرز کی جانب سے پہلے ہی مہنگے داموں انٹرنیٹ فراہم کیا جا رہا ہے اور اب یوفون کی جانب سے ایسا فیصلہ کسی طور درست نہیں ہے کیونکہ بہت سے لوگ واٹس ایپ پر کالنگ فیچر استعمال کرنے سے محروم ہو جائیں گے۔
واٹس ایپ پر بجلی گرادی
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
مئیر نیو یارک زہران ممدانی کس پاکستانی شخصیت کے مداح نکلے
-
معروف بھارتی گلوکارہ و اداکارہ انتقال کر گئیں
-
کام کا بوجھ کم کرنے کیلئے نرس نے 10 مریضوں کو غلط انجیکشن لگا کر ...
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی گرفتاری کے وارنٹ جاری
-
راولپنڈی، سود خوروں کی شادی شدہ خاتون سے متعدد بار زیادتی، کروڑوں روپے ہتھیائے ...
-
سہیل آفریدی نے احسان فراموشی کی حدیں پار کیں، اشتعال انگیزبیان پرقوم سے معافی مانگنی ...
-
لاکھوں روپے وصولی کے باوجود جعلی ویزا لگا کر دینے والا انسانی اسمگلر گرفتار
-
ٹرمپ کے ارب پتی حامی اور ممدانی کے ارب پتی مخالفین، امریکا دو حصوں میں ...
-
موبائل فونز سے پی ٹی اے ٹیکس ختم کیا جائے، علی قاسم گیلانی نے قائمہ ...
-
پاکستان سٹیل ملز میں تانبے کی بڑی چوری کا انکشاف، 280ملزمان گرفتار
-
ایران نے پاکستان ،سعودی عرب کے دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش ظاہرکردی
-
اسلام آباد میں شہری کی ضبط لینڈ کروز کراچی میں کمشنر اِن لینڈ کے پاس ...
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
مئیر نیو یارک زہران ممدانی کس پاکستانی شخصیت کے مداح نکلے
-
معروف بھارتی گلوکارہ و اداکارہ انتقال کر گئیں
-
کام کا بوجھ کم کرنے کیلئے نرس نے 10 مریضوں کو غلط انجیکشن لگا کر موت کی نیند سلادیا
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی گرفتاری کے وارنٹ جاری
-
راولپنڈی، سود خوروں کی شادی شدہ خاتون سے متعدد بار زیادتی، کروڑوں روپے ہتھیائے اور پھر زہر دے کر ما...
-
سہیل آفریدی نے احسان فراموشی کی حدیں پار کیں، اشتعال انگیزبیان پرقوم سے معافی مانگنی چاہیے: وزیرداخ...
-
لاکھوں روپے وصولی کے باوجود جعلی ویزا لگا کر دینے والا انسانی اسمگلر گرفتار
-
ٹرمپ کے ارب پتی حامی اور ممدانی کے ارب پتی مخالفین، امریکا دو حصوں میں بٹ گیا
-
موبائل فونز سے پی ٹی اے ٹیکس ختم کیا جائے، علی قاسم گیلانی نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو خط لکھ دیا
-
پاکستان سٹیل ملز میں تانبے کی بڑی چوری کا انکشاف، 280ملزمان گرفتار
-
ایران نے پاکستان ،سعودی عرب کے دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش ظاہرکردی
-
اسلام آباد میں شہری کی ضبط لینڈ کروز کراچی میں کمشنر اِن لینڈ کے پاس ہونے کا انکشاف
-
فیصل آباد ،نجی یونیورسٹی کے پارکنگ ایریا میں ڈرائیور نے طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
-
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا گرفتار، فیصل آباد سینٹرل جیل منتقل















































