جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

مصطفی کمال نے رفاہی پلاٹ کیلئے مختص زمین کس سیاسی جماعت کے 7ہزار من پسند افراد میں بانٹ دی؟پی ایس پی سربراہ پر قومی خزانے کو 4ارب سے زائد نقصان پہنچانے کا الزام لگ گیا

datetime 20  ستمبر‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی)پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ اور سابق میئر کراچی مصطفی کمال کو چائنا کٹنگ کرکے قومی خزانے کو 4ارب 15 کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے کے مقدمے میں محکمہ اینٹی کرپشن نے طلب کرلیا ہے ۔مصطفی کمال پر الزام ہے کہ انہوں نے رفاعی پلاٹ کے لئے مختص 83ایکٹر زمین کی چائنا کٹنگ کی ، محکمہ اینٹی کرپشن نے انہیں 26ستمبر کو دن 11 بجے طلب کیا ہے ۔محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق سابق سٹی ناظم کراچی کو الزامات کا جواب دینے کیلئے طلب کیا ہے ۔

اس حوالے سے ان کا بیان بھی قلمبند کیا جائیگا۔پی ایس پی سربراہ نے اپنے دور نظامت کے دوران محمود آباد میں واٹر بورڈ کی زمین کی چائنا کٹنگ سے قومی خزانے کو 4ارب 15کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا ۔محکمے کے مطابق مصطفی کمال نے رفاعی پلاٹ کے لیے مختص زمین کو مخصوص سیاسی جماعت کے 7ہزار من پسند افراد کو دی۔اینٹی کرپشن کے مطابق واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے اس پلاٹ پر 2009 میں ایس 3 منصوبہ مکمل کیا جانا تھا جو تاحال مکمل نہیں کیا جاسکا ہے ۔

موضوعات:



کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…