پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

شریف خاندان اب بھی اربوں روپے کی ملکیت ثابت نہیں کرسکا ،لوٹی گئی دولت واپس لائی جانی چاہیے، حکومت کانوازشریف کی سزا معطلی کیخلاف شدیدردعمل،بڑا اعلان کردیا

datetime 19  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شریف خاندان ابھی بھی ثابت نہیں کرسکا کہ ان کی ملکیت میں اربوں روپے کہاں سے آئے؟۔ سابق وزیر اعظم محمد نواشریف ٗان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن ریٹائر ڈ محمد صفدر کی سزا معطلی کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر کے ذریعے جاری بیان میں کہا کہ ہم عدالتوں کا مکمل احترام کرتے ہیں، پاکستان میں عدالتیں آزاد ہیں، پہلے فیصلوں کی طرح آج کے فیصلے کا احترام واجب سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) ایک آزاد اور خود مختار ادارہ

ہیجو اپنی سرگرمیاں خود کرتا ہے، حکومت کا اس میں کوئی کردار نہیں۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ حکومت اور عوام کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی چاہتے ہیں ٗقوم چاہتی ہے کہ اس کی کی لوٹی گئی دولت واپس لائی جانی چاہیے، حکومت اس بنیادی ہدف کا حصول یقینی بنائے گی۔فواد چوہدری نے کہا کہ شریف خاندان کے کردار کے حوالے سے قوم کی نظروں میں کوئی ابہام باقی نہیں، شریف خاندان ابھی بھی ثابت نہیں کرسکا کہ ان کی ملکیت میں اربوں روپے کہاں سے آئے، پروسیجرل بنیادوں پر آج کا فیصلہ سامنے آیا ہے، معاملہ آگے بڑھے گا اور قانون یقیناً اپنا راستہ لے گا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…