پشاور( آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما ملک طہماش کے گھر پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کردیا،جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے ملک طہماش کے گھرپرنامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے چارسدہ روڈپرواقع گھرکی عقبی دیوار پررات گئے دستی بم پھینکاجس میں اہلخانہ محفوظ رہے۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔