ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان نے مدینہ منورہ کی سرزمین پر قدم رکھنے سے پہلے ایسا کیا کام کردیا کہ پوری دنیا میں دھوم مچ گئی،سعودی بھی حیران رہ گئے

datetime 19  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مدینہ منورہ (سی پی پی ) وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے اپنے پہلے سرکاری دورے کے دوران ایک بار پھر مدینہ منو رہ کی سرزمین پر جوتے اتار کر قدم رکھا،اس سے قبل عمرہ کی ادائیگی کے لئے جاتے وقت بھی انہوں نے عقیدت کے طور پرمدینہ کی سرزمین پر جوتے اتار کر قدم رکھا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان چار رکنی وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔عمران خان کا ائیرپورٹ پر مدینہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلیمان ،،سعودی عرب میں پاکستانی سفیر اور دیگر اعلی حکام نے استقبال کیا۔ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ شاہ محمود قریشی ، وزیر خزانہ اسد عمر‘وزیر اطلاعات فواد چوہدری سمیت عبدالرزاق داؤد بھی ہیں۔جب عمران خان مدینہ منورہ پہنچے تو انہوں نے جوتے نہیں پہنے۔عمران خان نے کالے رنگ کے موزے ڈال رکھے تھے لیکن جوتے نہیں پہنے۔جب کہ وزیراعظم کے ہمراہ دیگر وزیروں نے جوتے پہن رکھے تھے۔واضح رہے عمران خان الیکشن سے قبل بھی عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے تھے اور اس دوران بھی انہوں نے جوتے نہیں ڈالے تھے۔ عمران خان جہاز سے اترے تو اس موقع پر سعودی حکام کی جانب سے انکا استقبال کیا گیا۔اس حوالے سے جو اہم ترین بات ہے وہ یہ کہ جب پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان جہاز نیچے اترے اور انہوں نے سرزمین مقدس پر پاؤں رکھے تو اس وقت انہوں نے جوتے نہیں پہن رکھے تھے بلکہ اس وقت وہ بالکل ننگے پاؤں تھے۔اس بات کو انکے مداحوں اور مذہبی حلقوں کی جانب سے بہت سراہا جا رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…