جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

امریکہ کی جانب سے چینی مصنوعات پر 200 ارب ڈالر کے نئے ٹیکس نافذ

datetime 18  ستمبر‬‮  2018 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکہ نے چینی اشیا پر 200 ارب ڈالر مالیت کے نئے محصولات نافذ کر دیے ہیں۔ یہ نئے ٹیکس 5000 سے زیادہ اشیا پر نافذ کیے گئے ہیں جو اب تک لگائے جانے والی سب سے بڑی محصولات ہیں۔اس میں ہینڈ بیگ، چاول اور ٹیکسٹائل جیسی مصنوعات شامل ہوں گی۔ امریکہ اس سے قبل چین سے درآمد کی جانے والی سینکڑوں اشیا پر پہلے ہی 50 ارب ڈالر کا محصول یا ٹیرف عائد کر چکا ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق یہ نئے ٹیکس 24 ستمبر سے لاگو ہوں گے۔ اگلے برس یہ دس فیصد

سے شروع ہو کر 25 فیصد تک پہنچ جائیں گے۔اس موقع پر صدرٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ چین کی ناانصافی پر مبنی تجارتی طریقوں کا جواب ہے اور ہم نے چین اسے ٹھیک ہونے کے لیے ہر موقع دیا ہے۔ ٹرمپ نے یہ بھی تنبیہ کی کہ اگر چین نے اس پر مزاحمت کی تو امریکہ فوری  فیز تھری پر عمل کرے گا جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ 267 ارب ڈالر کی چینی اشیا پر مزید ٹیکس لگا دے گا۔اور اگر ایسا ہو گیا تو اس کا مطلب یہ ہو گا کہ چین کی امریکہ کو جانے والی تمام تجارت پر نئی ڈیوٹی لگ جائے گی۔



کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…