اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانیوں اور بنگالیوں کو پاکستانی شہریت دینے کا معاملہ، وزیراعظم عمران خان نے اسمبلی میں حیران کن اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نےاپنے کراچی کے دورے کے دوران اعلان کیا گیا تھا کہ حکومت پاکستان میں پیدا ہونے والے افغانی اور بنگالی مہاجرین کے بچوں کو شہریت دے گی جس پر سیاسی، صحافتی اور عوامی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید سامنے آئی تھی ۔ معاملے پر آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال
کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے تاحال افغانیوں اور بنگالیوں کو پاکستانی شہریت دینے کا فیصلہ نہیں کیا ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ متعدد سالوں سے یہ لوگ کراچی میں رہائش پذیر ہیں ، نہ یہ واپس جا سکتے ہیں اور نہ ہی ان کو پاکستان قبول کرتا ہے، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ان کے انسانی حقوق ہیں اور ہمیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فیصلہ کرنا ہوگا، اپوزیشن جماعتیں اس حوالے سے تجاویز دیں ۔میں نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ان کو شہریت دینے کی بات کی تھی۔