جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

واٹس ایپ میں چند نئے فیچرز متعارف کرائے جانے کا امکان

datetime 17  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی مقبول ترین میسجنگ اپلیکشن واٹس ایپ میں چند نئے اضافے جلد سامنے آنے کا امکان ہے۔ واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی سائٹ WABetaInfo کے مطابق اس اپلیکشن کے نئے بیٹا ورژن 2.18.282 میں سوائپ ٹو رپلائی کا آپشن اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا جارہا ہے۔ یہ فیچر آئی او ایس ورژن میں پہلے ہی دستیاب ہے تاہم اینڈرائیڈ

میں اب تک پیش نہیں کیا گیا۔ کیا واٹس ایپ کا یہ خفیہ اور کارآمد فیچر جانتے ہیں؟ اس فیچر میں صارفین کسی ایسے میسج جس پر وہ رپلائی کرنا چاہتے ہوں، دائیں جانب سوائپ کریں تو رپلائی کا آپشن آجاتا ہے۔ واٹس ایپ کی جانب سے آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ڈارک موڈ کی آزمائش بھی کی جارہی ہے۔ اس طرح کا ڈارک موڈ ابھی یوٹیوب اور ٹوئٹر وغیرہ میں دستیاب ہیں مگر پہلی بار کسی فیس بک کی زیرملکیت ایپ میں اسے دیا جائے گا۔ تاہم یہ فیچرز کب تک ہر ایک کے لیے دستیاب ہوں گے، اس بارے میں کچھ کہنا ابھی مشکل ہے۔ ڈارک موڈ کا آپشن فیس بک نے رواں سال مئی میں ڈویلپر کانفرنس کے دوران اپنی میسنجر ایپ کے لیے بھی متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔ واٹس ایپ کے اس فیچر کا یہ نقصان جانتے ہیں؟ اس موقع پر مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ ہم میسنجر کو ری ڈیزائن کررہے ہیں، جس کا مقصد اسے زیادہ تیز اور کلین بنانا ہے، جن میں سے ایک ڈارک موڈ بھی ہے۔ یہ فیچر ابھی تک میسنجر میں متعارف نہیں کرایا گیا اور لگتا ہے کہ واٹس ایپ اس معاملے میں بازی لے جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…