بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خراٹوں سے بچانے میں مددگار غذائیں

datetime 17  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ نیند کے دوران خراٹے لیتے ہیں؟ ویسے تو یہ اتنے نقصان دہ نہیں ہوتے تاہم ان کی شدت بڑھنے سے دماغی افعال پر اثرات مرتب ہوتے ہیں جن سے فالج، دل کے دورے اور ڈپریشن سمیت مختلف امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ مگر یہ عادت گھر والوں کی نیند بھی متاثر کرتی ہے جن کے لیے کسی خراٹے لینے والے شخص کے قریب سونا آسان نہیں ہوتا۔ کیا آپ کو معلوم ہے۔

یہ عارضہ کسی کو اپنا شکار کیوں بناتا ہے؟ درحقیقت ناک، آنکھیں اور گالوں کے پیچھے موجود سانس کی گزرگاہ میں موجود لائننگ یا نسل پولپس کے سوجنے کے باعث یہ عارضہ احق ہوتا ہے۔ ناک کی اندرونی لائننگ سوجنے کے نتیجے میں یہ عارضہ لاحق ہوتا ہے جس کی علامات ناک بند ہونا، منہ پر دباﺅ سونگھنے یا چکھنے کی حس کم ہوجانا وغیرہ ہیں جسے آبسٹرکٹیو سلیپ اپنیا (او ایس اے) بھی کہا جاتا ہے۔ ایسا اس وقت ہوتا ہے جب سانس کی گزرگاہ عارضی طور پر اس وقت بلاک ہوجاتی ہے جب کوئی شخص سو رہا ہے جس کے نتیجے میں نیند متاثر ہوتی ہے۔ خراٹے کس جان لیوا مرض کا خطرہ بڑھاتے ہیں؟ اگرچہ یہ عارضہ بہت عام ہے مگر چار میں سے ایک شخص میں ہی اس کی تشخیص ہوتی ہے۔ اس عارضہ میں سانس کی نالی دس سیکنڈ یا کچھ دیر کے لیے بلاک ہوتی ہے جسے ہپوفونیا بھی کہا جاتا ہے اور لوگوں کو اس کا تجربہ اکثر ہوتا ہے۔ جب ایسا ہوتا ہے تو آکسیجن کی کمی دماغ کو گہری نیند سے باہر لے آتی ہے جس کے نتیجے میں متاثرہ فرد جاگ جاتا ہے جس کے بعد سانس کی گزرگاہ دوبارہ کھل جاتی ہے اور معمول کے مطابق سانس لینے لگتا ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ انہیں روکنا کا آسان ذریعہ آپ کی کچن میں ہی موجود ہے، ایسی غذاﺅں کا ذکر درج ذیل ہیں جن کا استعمال کریں یا ان سے دوری اختیار کرلیں۔ ہلدی یہ مصالحہ ورم کش خصوصیات رکھتا ہے جو کہ ناک کی اندرونی لائننگ کی سوجن کم کرنے میں مدد دیتا ہے، گلے کو سکون پہنچانے کے ساتھ خراٹوں کا مسئلہ بھی کم کرتا ہے۔ ایک گلاس گرم دودھ میں 2 چائے کے چمچ ہلدی پاﺅڈر مکس کریں اور سونے سے آدھے گھنٹے قبل پی لیں۔ پودینہ پودینے کا تیل یا اس کا ماﺅتھ واش ایسی چیزیں ہیں جو خراٹوں سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں، پودینے کے تیل کو اپنے ناک کے ارگرد مل لیں

تاکہ سانس کی گزرگاہ کھل جائے، جبکہ پودینے کا ماﺅتھ واش گلے کے ٹشوز کی خرابیوں کے خلاف مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اسی طرح سونے سے قبل پودینے کے تیل کے 2 یا تین قطروں کو پانی میں مکس کرکے غرارے کرنا بھی اس مسئلے سے بچانے میں مدد دے سکتا ہے۔ خراٹوں کا باعث بننے والی وجہ سامنے آگئی پیاز پیاز صرف اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور نہیں ہوتی۔

بلکہ اس میں قدرتی طور پر ایسے اجزاءموجود ہوتے ہیں جو ناک میں موجود ہوا کی گزرگاہ صاف رکھنے میں مدد دیتے ہیں، تو اپنی غذا میں اس کا اضافہ کرنا فائدہ مند ہوسکتا ہے۔ زیتون کا تیل مکھن اور مارجرین کو زیتون کے تیل سے بدل دینا معدے میں تیزابیت کے مسئلے پر قابو پانے میں مدد دیتا ہے جو کہ سینے میں جلن کا باعث بنتا ہے۔ سینے میں جلن سے ہونے والا ورم اکثر غذائی نالی تک پہنچ جاتا ہے۔

جس کا نتیجہ خراٹوں کی شکل میں نکلتا ہے۔ شہد شہد بھی ورم کش اور جراثیم کش خصوصیات سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ خراٹوں کو دور رکھنے میں مدد دیتا ہے، سونے سے قبل چائے یا گرم پانی میں ایک چائے کے چمچ شہد کو ملا کر پینا گلے کو سکون پہنچانے کے ساتھ بلغم کم کرتا ہے، جبکہ خراٹوں سے نجات دلانے میں کردار ادا کرتا ہے۔ مچھلی مچھلی سرخ گوشت کا اچھا متبادل ثابت ہوسکتی ہے ۔

سرخ گوشت بہت زیادہ کھانے کی عادت خراٹوں کا باعث بن سکتی ہے، اس کے مقابلے میں مچھلی میں موجود فیٹی ایسڈز جسمانی ورم کو کم کرتے ہیں۔ سیب اور گاجر 2 گاجریں، 2 سیب، ایک لیموں کا ٹکڑا، ایک ادرک کا ٹکڑا اور ایک کپ اورنج جوس لیں، ان چیزوں کو آپس میں مکس کرلیں اور سونے سے کچھ گھنٹے پہلے پی لیں۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…