منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

خواتین میں بانجھ پن بڑھانے کی بڑی وجہ سامنے آگئی

datetime 17  ستمبر‬‮  2018 |

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) میک اپ اور جلد کی نگہداشت کے لیے استعمال کی جانے والی مصنوعات میں اکثر ایسے کیمیکلز استعمال کیے جاتے ہیں جو کہ خواتین کو بانجھ بلکہ بریسٹ کینسر کا شکار بنا سکتے ہیں۔ یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ جارج میسن یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ان مصنوعات میں مختلف کیمیکلز جیسے parabens اور بی پی اے شامل ہیں، جو کہ نقصان دہ ہے۔

خواتین کو بانجھ پن سے بچانے والا آسان نسخہ سامنے آگیا اس تحقیق کے دوران 143 صحت مند خواتین کے پیشاب کے نمونوں کا تجزیہ کیا گیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ ان کے نمونوں میں ایسٹروجن اور پروجسٹرون ہارمونز کی سطح غیرمعمولی حد تک زیادہ پائی گئی۔ ایسٹروجن کی سطح میں بہت زیادہ اضافہ خواتین کے جسمانی نظام میں ایسی تبدیلیوں کا باعث بنتا ہے جو کہ بانجھ پن کا باعث بن جاتی ہیں۔ اسی طرح پروجسٹرون ہارمون کی بہت زیادہ مقدار بریسٹ کینسر کا خطرہ بڑھاتی ہے۔ اس سے قبل ایک طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ parabens جو کہ کاسمیٹکس اور جلدی نگہداشت کی مصنوعات میں استعمال ہونے والا کیمیکل ہے، کینسر کا باعث بن سکتا ہے جبکہ بی پی اے نامی کیمیکل جو کہ پروفیومز میں استعمال ہوتا ہے، کا تعلق بانجھ پن سے جوڑا گیا۔ بانجھ پن کو زندگی سے دور رکھنا بہت آسان محققین کا کہنا تھا کہ یہ اپنی نوعیت کی پہلی تحقیق ہے جس میں میک اپ مصنوعات میں استعمال ہونے والے مختلف کیمیکلز کا تجزیہ صحت مند اور جوان خواتین میں کیا گیا۔ ان خواتین کے پیشاب کے ساتھ خون کے نمونے بھی لیے گئے تاکہ ان کے ہارمونز کی سطح کا تعین کیا جاسکے۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ ان مصنوعات میں موجود کیمیکلز خواتین کے ہارمونز کی سطح بڑھاتے ہیں۔ محققین کا کہنا تھا کہ نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ میک اپ کے استعمال کے حوالے سے خواتین کو احتیاط کرنے کی ضرورت ہے اور ان میں کیمیکلز کے استعمال پر نظر رکھنی چاہئے۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل انوائرمنٹل انٹرنیشنل میں شائع ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…