لندن(نیوزڈیسک)ایک تازہ تحقیق کے مطابق نیلے یا سرمئی کی بجائے سرخ کا لباس زیر تن کیے ہوئے ہوئے مرد برہم یا غصے میں دکھائی دیتے ہیں۔بدھ کے روز رائل سوسائٹی جرنل بائیولوجی لیٹرز میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں سرخ لباس پہنے ہوئے مرد بظاہر زیادہ جارح ہی دکھائی نہیں دیتے بلکہ ایسا لگتا ہے کہ وہ بہت حاکمانہ مزاج کے مالک بھی۔ برطانیہ کی درہم یونیورسٹی کے محققین کہتے ہیں کہ ” نیلا اور سرمئی رنگ پہننے والے مردوں کو دیکھ کر ایسا محسوس نہیں ہوتا کہ وہ سخت مزاج کے مالک ہیں۔“اس تحقیق میں مردوں اور عورتوں دونوں کو ہی شامل کیا گیا اور انہیں مختلف لباس پہنے ہوئے مردوں کی تصاویر دکھائیں گئیں اور ان سے اس بارے میں ان کی رائے جانی گئی، ان میں سے نصف مرد اور نصف خواتین تھیں۔ان افراد کو سرخ، نیلے اور سرمئی لباس پہنے ہوئے مردوں کی تصاویر دکھائی گئیں اور ان سے کہا گیا وہ ان تصاویر کے بارے میں اپنے خیالات بتائیں کہ کون سخت مزاج یا غصے میں اور کون بہت زیادہ جذباتی دکھائی دے رہا ہے۔ اس جائزے میں شامل مردوں اور خواتین نے کہا کہ ان کے خیال میں سرمئی یا نیلا رنگ حاکمیت یا جارحیت کی عکاسی نہیں کر رہا تھا۔اس سے قبل کی جانے والی تحقیق سے یہ ثابت ہوا تھا کہ سرخ رنگ سے کھیل کے کسی مقابلے کے جیتنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں جبکہ اسے غالبیت کا رنگ بھی قرار دیا گیا تھا۔ تاہم اس نئی تحقیق لباس کے رنگ اور کسی کے بارے میں اندازے لگانے کے مابین رابطے کو ظاہر کیا گیا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں