لاہور(این این آئی)ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے ایک لاکھ میٹرک ٹن یوریا کھاد کی درآمد کیلئے بین الاقوامی بولیاں طلب کر لیں ۔ٹی سی پی نے بولی میں حصہ لینے والوں کو شرائط سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فراہم کیا جانے والا یوریا مکمل طور پر پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی
کنٹرول اتھارٹی کے مجوزہ معیار اور شرائظ اور نافذ درآمدی پالیسی کے مطابق ہونا چاہیے ۔ مکمل مقدار ٹینڈر ڈستاویز میں درج شپمنٹ کے شیڈول کے مطابق پاکستان میں مجوزہ پورٹس پر پہنچنی چاہیے ۔ٹینڈر جمع کرانے کیلئے آخری تاریخ 15اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔