ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

ناراضگی کے باوجودتحریک انصاف کی سابق رہنما فوزیہ قصوری کے بھائی کو کس اہم ترین عہدے پرتعینات کیاجارہاہے؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 15  ستمبر‬‮  2018 |

لندن ( آئی این پی ) وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ دوست اور تحریک انصاف کی سابق خاتون رہنماء فوزیہ قصوری کے بھائی صاحبزادہ جہانگیر کو برطانیہ میں پاکستان کا ہائی کمشنر تعینات کئے جانے کا امکان ہے،دوسری طرف وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر صاحبزادہ احمد خان کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوکا نوٹس لیتے ہوئے انہیں فوری طورپر وزارت خارجہ رپورٹ کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے

جس پر برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی مسلسل یہ الزام عائد کر رہی ہے کہ صاحبزادہ احمد خان کو تحریک انصاف کی حکومت عہدے سے ہٹانا چاہتی ہے ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت بالخصوص وزیر اعظم عمران خان اپنے دیرینہ دوست صاحبزادہ جہانگیر کو برطانیہ میں پاکستان کا ہائی کمشنر تعینات کرنے کے خواہاں ہیں اور صاحبزادہ جہانگیر گزشتہ چند دنوں سے پاکستان میں ہیں اور وہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقاتیں بھی کر چکے ہیں ۔ دوسری طرف وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر صاحبزادہ احمد خان کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں وزارت خارجہ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی ۔ صاحبزادہ احمد خان کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر برطانیہ میں پاکستان کا ہائی کمشنر مقرر کیا گیا تھا ۔ رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو کو بنیاد بنا کر صاحبزادہ احمد خان کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے اور ان کی جگہ فوزیہ قصوری کے بھائی صاحبزادہ جہانگیر کو نیا ہائی کمشنر بنایا جائے گا۔واضح رہے کہ فوزیہ قصوری الیکشن سے قبل پاکستان تحریک انصاف چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوئی تھیں اور انہوں نے عام انتخابات میں پاک سرزمین پارٹی کے ٹکٹ پر حصہ لیاتاہم وہ الیکشن ہار گئیں۔ دوسری جانب برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر صاحبزادہ احمد خان جو پاکستانی کمیونٹی کے ایک پروگرام میں اسٹیج پر نظر آئے اور ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، اس ویڈیو کا نوٹس لے کر صاحبزادہ احمد خان کو وزارت خارجہ رپورٹ کرنے کی خبروں پر برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی نے شدید احتجاج کیا ہے ویڈیومیں صاحبزادہ احمد کی کوئی قابل اعتراض بات نظر نہیں آئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…