چکوال (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی وفات کی وجہ سے ن لیگ نے ابھی تک سیاسی سرگرمیوں کا آغاز نہیں کیا ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق این اے 65 کی نشست چوہدری پرویز الٰہی نے چھوڑ دی تھی اب اس پر ضمنی انتخابات ہونے جا رہے ہیں، اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار فیض ٹمن مسلم لیگ (ق) کے امیدوار چوہدری سالک حسین کے حق میں دستبردار ہو گئے ہیں، رپورٹ کے مطابق
ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے چند ہفتے پہلے ہی ٹکٹ جاری کیا تھا، واضح رہے کہ چوہدری پرویز الہی کے نشست چھوڑنے کے بعد فیصلہ کیا گیا تھا کہ چوہدری شجاعت اس نشست سے الیکشن لڑیں گے اور چوہدری سالک حسین کورنگ امیدوار ہوں گے لیکن بعد میں اس فیصلے کو تبدیل کرتے ہوئے چوہدری سالک حسین کو انتخاب لڑانے کا فیصلہ کیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تلہ گنگ کی ایک کاروباری شخصیت نے دونوں امیدواروں کے درمیان معاملات طے کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔