جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پنجاب میں 8 ہزار 975 کنال پر 403 ارب کے عالیشان بنگلے، ان کی صرف دیکھ بھال پر کتنے ارب سالانہ خرچ کیے جاتے ہیں اور ان کیلئے کتنے ہزار سرکاری ملازمین بھرتی ہیں؟ غریب پاکستان کے حکمرانوں کی عیاشیاں منظر عام پر

datetime 15  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب میں 8 ہزار 975 کنال پر 403 ارب 11 کروڑ مالیت کی رہائش گاہیں اور بنگلے ہیں۔ ایک موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اعلیٰ افسروں کے زیر استعمال 10 سے 104 کنال تک کے عالیشان بنگلے ہیں جن کی دیکھ بھال اور دیگر اخراجات پر سرکاری خزانے سے سالانہ تقریباً 10 ارب 41 کروڑ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں، اس کے علاوہ بڑی رہائش گاہوں میں 10 سے 52 ملازمین کام کر رہے ہیں جبکہ پنجاب بھر کی سرکاری رہائش گاہوں میں ملازمین کی تعداد 19 ہزار 278 ہے، جن کے ذمہ مختلف

ذمہ داریاں ہیں، ان ملازمین کو تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں سالانہ 5 ارب 12 کروڑ 67 لاکھ 20 ہزار روپے سرکاری خزانے سے دیے جاتے ہیں۔ 5 سے 15 کنال کی سرکاری رہائش گاہوں کی تزئین و آرائش پر سالانہ 5 لاکھ سے 15 لاکھ روپے کا خرچہ ہوتا ہے، اس کے علاوہ 2 سال بعد الگ سے تعمیراتی کام بھی ہوتا ہے جس پر 5 لاکھ سے 25 لاکھ روپے تک علیحدہ خرچ ہوتا ہے اور یہ رقم سالانہ بجٹ میں شامل نہیں ہوتی۔ یہ اخراجات صوبائی ترقیاتی بجٹ کے بلاک ایلوکیشن یا پھر اضافی فنڈز سے استعمال کیے جاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…