ابوظبی(این این آئی) متحدہ عرب امارات میں طالبات کے لئے رحم کے سرطان کے حفاظتی ٹیکے لگوانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت صحت نے طلبہ کے لئے دیگر حفاظتی ٹیکوں کے ساتھ 8ویں کلاس یا 13سال کی عمر کی لڑکیوں کے لئے عنقی سرطان کے حفاظتی ٹیکے لگوانا شامل کیا ہے۔ دبئی اور شمالی علاقوں کے تمام اسکولوں کی طالبات رواں تعلیمی سال سے
حفاظتی ٹیکے لگوائیں گی۔وزارت صحت کے سیکریٹری ڈاکٹر حسین الرند نے بتایا کہ الامارات میں رحم کے سرطان سے حفاظتی ٹیکے پہنچ گئے ہیں جو انتہائی موثر ہیں۔ 13سال کے طالبات کو رواں تعلیمی سال کے شروع میں حفاظتی ٹیکے لگوائے جائیں گے جبکہ دوسری ڈوز چند ماہ بعد دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ رحم کے عنقی سرطان سے 93فیصد بچاؤ حفاظتی ٹیکوں سے کیا جاسکتاہے۔