اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

مرغی ذبح کی جارہی ہے،ریلوے خسارہ ایک دو یا تین برس میں ختم نہیں ہو سکتا۔احمقانہ باتیں کرنے کی بجائے یہ کام کرو،سعد رفیق نے شیخ رشید کو اہم مشورہ دیدیا

datetime 15  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ شیخ رشید احمد مسلسل غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں،دو نئی مسافر ٹرینیں بیس روز میں تیار نہیں ہوئیں بلکہ یہ ریک بولان میل کے لئے پہلے سے اپ گریڈ کئے گئے تھے۔

وزیر ریلویز شیخ رشید کی پریس کانفرنس پر اپنے رد عمل میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ثابت کر سکتا ہوں کہ دونوں ٹرینیں منصوبہ بندی کے بغیر صرف کارروائی ڈالنے کے لئے چلائی گئیں۔دونوں ٹرینیں ریلویزکے خسارے میں کم از کم 20 کروڑ سالانہ کا اضافہ کریں گی۔میانوالی پنڈی کے درمیان کامیاب ٹرین چلانے سے پہلے ٹریک ٹھیک کرنا لازمی تھا لیکن ایسا نہیں کیا گیا ۔ 65 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو ریلوے پر آدھے ٹکٹ کی سہولت میرے دور ہی سے حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے خسارہ ایک دو یا تین برس میں ختم نہیں ہو سکتا۔احمقانہ باتیں کرنے کی بجائے محکمے کی مالی حالت مرحلہ وار بہتر بنانے کی کوشش کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ریلویز کی زمینیں بیچ دینا مرغی ذبح کرنے کے مترادف ہوگا اورخسارہ پھر بھی وہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کے بہتر مستقبل کے لئے حکومت کو تجاویز دیں گے ا ور ان تجاویز کو عوام کے سامنے بھی رکھیں گے ۔ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ شیخ رشید احمد مسلسل غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں،دو نئی مسافر ٹرینیں بیس روز میں تیار نہیں ہوئیں بلکہ یہ ریک بولان میل کے لئے پہلے سے اپ گریڈ کئے گئے تھے۔وزیر ریلویز شیخ رشید کی پریس کانفرنس پر اپنے رد عمل میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ثابت کر سکتا ہوں کہ دونوں ٹرینیں منصوبہ بندی کے بغیر صرف کارروائی ڈالنے کے لئے چلائی گئیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…