اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

عارف علوی کے کراچی پہنچنے پر 24سے زائد گاڑیوں کا پروٹوکول،اہم شاہراہیں بند ،میں نے حکام سے کہا بھی تھا کہ ۔۔۔صدر مملکت کا حیران کن موقف سامنے آگیا

datetime 15  ستمبر‬‮  2018 |

کراچی(سی پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہر قائد میں اپنے پروٹوکول کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایئرپورٹ پر منع کئے جانے کے باوجود پروٹوکول دیا گیا، حکام سے کہا ’’ مجھے عوام کے سامنے رسوا نہ کیجیے، سکیورٹی تناظر کی حد تک ہی گاڑیاں رکھی جائیں‘‘۔سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد صدر مملکت عارف علوی نے ٹوئٹر پر وضاحت د یتے ہوئے

کہا کہ یہ درست ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر ان کے ہمراہ کئی گاڑیاں تھیں، حالانکہ میں نے حکام سے کہا تھا کہ مجھے عوام کے سامنے رسوا نہ کیجیے، میرے ساتھ سکیورٹی تناظر کی حد تک ہی گاڑیاں رکھی جائیں، ایک یا دو گاڑیاں آگے اور اتنی ہی پیچھے ہونی چاہئیں لیکن ایسا نہیں ہوسکا، ہمیں اس سلسلے میں سخت اقدام اٹھانا پڑیں گے۔اپنی رہائش گاہ کے باہر موجود پولیس اہلکاروں کی موجودگی اور پولیس کی جانب سے گھر کے اطراف ہوٹلوں کی بندش کے حوالے سے صدر مملکت نے کہا کہ ہمیں اس حوالے سے بھی کام کرنے کی ضرورت ہے، میں اپنے ان پڑوسیوں کے لیے اذیت کا باعث نہیں بننا چاہتا جن کے ساتھ میں نے ساری عمر گزاری ہے۔ میں سکیورٹی کو تو نہیں چھوڑ سکتا لیکن جب یہ عام شہریوں کے لیے مشکلات کا باعث بنی تو ہمیں اس کی ایک حد مقرر کرنا ہوگی۔دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر علوی نے ہفتے کی صبح مزار قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ گورنر سندھ عمران اسماعیل، صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی اور دیگر اہم شخصیات بھی تھیں۔صدر مملکت ڈاکٹر علوی گزشتہ روز اسلام آباد سے کراچی پہنچے تھے، اس موقع پر انہیں مکمل وی آئی پی پروٹوکول دیا گیا تھا، ان کے قافلے میں 2 درجن سے زائد گاڑیاں شامل تھیں اور کئی اہم شاہراہوں کو بند کردیا گیا تھا۔ جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور سوشل میڈیا پر صدرمملکت کے پروٹوکول پر شدید تنقید بھی کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…