اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ حکومت نے سرکاری ملازمتوں کے لیے عمر کی حد میں 15 سال کا اضافہ کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سندھ حکومت نے سرکاری ملازمتوں کے حصول کے لیے کوشاں نوجوانوں کی عمر کی حد میں اضافہ کردیا ہے، سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سرکاری
ملازمتوں کے لیے درخواست جمع کروانے والے امیدواروں کو عمر میں 15 سال کی چھوٹ ہوگی۔عمر کی حد میں اضافہ وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری سے کیا گیا جب کہ اس سہولت کا اطلاق محکمہ پولیس، پبلک سروس کمیشن اور بعض مخصوص اداروں پر لاگو نہیں ہوگا۔نوجوانوں نے سندھ حکومت کے اس فیصلے کو سراہا ہے۔