جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

سالگرہ کا مہینہ شخصیت کے کونسے راز بتاتا ہے؟

datetime 15  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)علم نجوم کو تو سائنس بکواس قرار دیتی ہے یعنی بروج کی پیشگوئیاں درحقیقت جھوٹ سے کم نہیں مگر سائنس دان یہ بھی مانتے ہیں کہ پیدائش کا مہینہ کسی حد تک انسانی شخصیت پر اثر انداز ہوتا ہے۔ سائنسدانوں نے اس حوالے سے ایسے شواہد اکھٹا کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ جان سکیں کہ پیدائش کا مہینہ کس حد تک انسان پر اثرانداز ہوتا ہے۔ عادات کی پیشگوئی پیدائشی مہینے سے

ممکن حالیہ تحقیقی رپورٹس میں کالج میں زیرتعلیم طالبعلموں اور بالغ افراد کی شخصی عادات کا تجزیہ ان کے پیدائش کے مہینے سے کیا گیا تاکہ جانا جاسکے کہ یہ عنصر کس حد تک اثرات مرتب کرتا ہے۔ ابھی اس حوالے سے نتائج ابتدائی یا نامکمل قرار دیئے جاسکتے ہیں تاہم کچھ حد تک صداقت بھی ہے۔ اس نتائج کے حوالے سے مختلف مہینوں میں پیدا ہونے والے افراد کی ممکنہ شخصی عادات یا خاصیتیں کچھ ایسی ہوسکتی ہیں۔ جنوری ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جنوری کا مہینہ سخت مزاج رکھنے والے افراد کا مہینہ ہے، یعنی اس ماہ پیدا ہونے والے افراد کو چڑچڑے پن، موسموں کے بدلنے سے متاثر ہونے کا عارضہ، ڈپریشن وغیرہ کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، مگر یہ مہینہ معروف اور انتہائی باصلاحیت افراد کا مہینہ بھی ہے۔ فروری جنوری اور فروری میں پیدا ہونے والوں کے درمیان کافی کچھ ملتا جلتا ہے مگر فروری میں پیدا ہونے والے عام طور پر سیلیبرٹیز بننے کا امکان زیادہ ہوتا ہے، تاہم اس مہینے میں پیدا ہونے والے افراد کے لیے سب سے بڑا موسم بدلنے سے خود کو اس کے مطابق تیار نہ کرپانا اور جسمانی طور پر کم متحرک ہونا ہوتا ہے۔ مارچ مارچ میں پیدا ہونے والے افراد عام طور پر زیادہ پرامید سوچ رکھتے ہیں یا یوں کہہ لیں کہ مثبت سوچ ان کی سب سے بڑی شخصی خاصیت ہوتی ہے، حالات جتنے بھی خراب ہوں وہ اندھیرے میں روشنی کی کرن دیکھ لیتے ہیں، تاہم اس مہینے کے لوگوں میں خون کی شریانوں سے جڑے امراض کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ اپریل اپریل میں سالگرہ منانے والوں کو بھی دل کے مسائل کا سامنا زیادہ ہوتا ہے، جس کی وجہ بھی کافی حیران کن ہے اور وہ یہ ہے اس مہینے میں جو بچے پیدا ہوتے ہیں، ان کی مائیں سردیوں میں سورج کی روشنی میں زیادہ گھوم نہیں پاتیں اور وٹامن ڈی کی کمی ان کے بچوں کو متاثر کرتی ہے۔

اس مہینے میں پیدا ہونے والے بھی بہت زیادہ پرامید ذہنیت رکھتے ہیں اور چڑچڑے پن کا زیادہ شکار نہیں ہوتے۔ مئی اس مہینے کے افراد کو ڈپریشن کا خطرہ کسی اور مہینے کے افراد کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہوتا ہے، تاہم جسمانی طور پر اس ماہ پیدا ہونے والے افراد بہت زیادہ صحت مند ہوسکتے ہیں۔ اسی طرح مئی میں پیدا ہونے والے کسی بھی پیشے میں ہوں، ان کے اندر اسے کرنے کی قدرتی اہلیت ہوتی ہے۔

جون اس مہینے میں پیدا ہونے والوں کا مزاج پل پل بدلتا ہے، ان کے جذبات بہت تیزی سے اوپر سے نیچے آتے ہیں اور پھر اوپر چلے جاتے ہیں، اس کے علاوہ یہ زیادہ مزاحمت کرنے والے افراد ہوتے ہیں۔ جولائی اس مہینے میں پیدا ہونے والے کافی جذباتی ہوتے ہیں اور ان میں بائی پولر ڈس آرڈر کا خطرہ کافی زیادہ ہوتا ہے۔ اسی طرح جولائی میں پیدا ہونے والے زندگی میں قائدانہ کردار ادا کرنے میں

دلچسپی نہیں رکھتے بلکہ سر جھکا کر زندگی کی چھوٹی چھوٹی چیزوں سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں۔ اگست ایک تحقیق کے مطابق اگست میں پیدا ہونے والے ہوسکتا ہے کہ تعلیمی میدان میں زیادہ اچھے نہ ہو، مگر عملی زندگی میں وہ اپنے شعبے میں مہارت حاصل کرتے ہیں، زندگی کے بارے میں ان کا اپنا فلسفہ ہوتا ہے، جس پر وہ عمل کرتے ہیں۔ کیا آپ بھی اگست میں پیدا ہوئے۔

ستمبر ستمبر میں سالگرہ منانے والے تعلیمی میدان میں عام طور پر کافی کامیابیاں حاصل کرتے ہیں، وہ ذہنی طور پر انتہائی گہرائی میں جاکر سوچنے والے ہوتے ہیں اور زندگی کی چھوٹی تفصیلات کو بھی نوٹ کرتے ہیں۔ اکتوبر اکتوبر میں پیدا ہونے والے افراد میں چڑچڑے پن کا امکان زیادہ ہوتا ہے جبکہ ان میں نظام تنفس کے امراض کا خطرہ بھی کافی زیادہ ہوتا ہے، اچھی بات یہ ہے کہ قائدانہ صلاحیتوں میں

یہ عام طور پر سب سے اوپر ہوتے ہیں۔ نومبر نومبر میں پیدا ہونے والے خوش باش مزاج رکھنے والے افراد ہوتے ہیں اور ان میں ڈپریشن کا خطرہ سب سے کم ہوتا ہے، تاہم مجموعی صحت کے لحاظ سے ان میں مختلف امراض کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ دسمبر اس مہینے کے لوگوں جذباتی طور پر مضبوط اور جسمانی طور پر صحت مند ہوتے ہیں، تاہم انہیں نظام تنفس کے امراض کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…