لاہور(نیوز ڈیسک )بیگم کلثوم نواز کی میت شریف میڈیکل سٹی پہنچا دی گئی ،سابق خاتون اول کی میت شریف میڈیکل سٹی کے سرد خانے میں رکھ دی گئی۔سابق وزیراعظم نوازشریف نے شریف میڈیکل سٹی میں اپنی اہلیہ کلثوم نوازکا دیدار کیا،مریم نواز اور شریف فیملی کے دیگر افراد نے بھی بیگم کلثوم نواز کا دیدار کیا۔اس موقع پر رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے جب مریم نواز والدہ کا دیدار کر رہی
تھیں تو غم سے نڈھال روتے ہوئے ان کی ہچکی بندھ گئی ، خاندان کے دیگر افراد اس موقع پر ایک دوسرے کو تسلی اور سہارا دیتے رہے۔ بیگم کلثوم نوازکی میت نمازہ جنازہ کے وقت سردخانے سے لائی جائے گی،مرحومہ کی نمازجنازہ شام5بجے شریف میڈیکل سٹی میں اداکی جائے گی،ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل نماز جنازہ پڑھائیں گی ،بیگم کلثوم نواز کو سسر میاں شریف کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا۔