اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

پاک بھارت مقابلہ ، کھلاڑیوں کی تکرار مقابلوں کی سنسنی خیزی میں اضافہ کرتی رہی

datetime 13  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک ) پاک بھارت ٹاکرے کا انتظارتو سبھی کو ہوتا ہے ، جذبات اور جنون کی اس جنگ میں جہاں شائقین ہر لمحے سے لطف اٹھاتے ہیں وہیں کھلاڑیوں کی آپسی تکرار بھی اکثر دیکھنے کو ملتی ہیں۔ 1992 میں پاکستانی لیجنڈ بلے باز جاوید میانداد نے بھارتی وکٹ کیپر کرن مورے کی بے جا اپیلوں سے تنگ آگئے اور ہوا میں اچھل کر حریف کھلاڑی کو ایسا چڑایا کہ یہ مضحکہ خیز واقعہ تاریخ کا حصہ ہی بن گیا۔ ورلڈ کپ 1996 میں سابق قومی بلے باز عامر سہیل اور بھارتی باو¿لر وینکاٹیش پرساد کی تو تو میں میں بھی کرکٹ حلقوں میں کافی مقبول ہوئی۔ پاک بھارت کرکٹ تاریخ کی سب سے زیادہ جذباتی تکرار بوم بوم آفریدی اور بھارتی بلے باز گوتم گھمبیر کے درمیان دیکھنے میں آئی۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان لفظوں کی اس جنگ نے مداحوں میں خوب شہرت پائی۔ 2010 کے ایشیا ئ کپ میں جارحانہ مزاج رکھنے والے شعیب اختر نے حریف بھارتی کھلاڑی ہربھجن سنگھ کی پچ پر راستہ روکنے پر خوب کلاس لی۔ 2012 میں پاکستان بھارت کی سرزمین پر کھیلے گئے میچ کے دوران پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کی دھواں دار بلے بازی ایشانت شرما سے لفظی جنگ کا باعث بنی۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…