منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شاہد کپور نے بیٹی کی خاطر فلم کی تشہیر چھوڑ دی

datetime 13  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور نے بیٹی میشا کی دیکھ بھال کی خاطر اپنی نئی آنے والی فلم ’بتی گل میٹر چالو‘ کی تشہیر ادھوری چھوڑ دی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے نامور اداکار شاہد کپور اور میرا راجپوت کے گھر دو سال بعد دوسرے ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے جس کا نام زین کپور رکھا گیا ہے اور ایسے موقع پر اداکار زیادہ سے زیادہ وقت اپنی

فیملی کو دینا چاہتے ہیں لیکن حال ہی میں ان کی نئی فلم ’ بتی گل میٹر چالو‘ کی شوٹنگ ختم ہوئی تھی اور اب اس کی تشہیر چل رہی ہے تاہم شاہد کپور نے فلم کی تشہیر ادھوری چھوڑدی۔اداکار شاہد کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ آخری کے کچھ دن میرے لئے بہت مشکل ترین دن ہیں کیوں کہ بیٹے زین کی ابھی گھر آمد ہوئی ہے کہ بیٹی شدید بخار میں مبتلا ہے اور اسی مصروفیت کی وجہ سے فلم کی تشہیر بھی رہ چکی ہے۔شاہد کپور نے کہا کہ فلم ’’ بتی گل میٹر چالو‘‘ کی ریلیز میں صرف 9 دن باقی ہیں لیکن والدین کی ذمہ داریاں سب سے بڑھ کر ہیں اْمید ہے کہ میں بہت جلد فلم کی تشہیری مہم دوبارہ شروع کروں گا۔طنز و مزاح سے بھرپور فلم’’ بتی گل میٹر چالو‘‘ میں شاہد اور شردھا کپور کو ایک عام شہری کے کردار میں دکھایا گیا ہے جو ملک میں کرپٹ عناصر کے خلاف اٹھ کھڑے ہوتے ہیں جس میں یامی گوتم ایک وکیل کا کردار نبھا رہی ہیں جب کہ فلم 21 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…