ہانگ کانگ(آئی این پی )گذشتہ روز بدھ کو ایشیائی بازارِ حصص میں شدید مندی کا رجحان غالب رہا،مندی کا رجحان امریکا چین مابین تجارتی تنازعہ ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گذشتہ روز بدھ کو ایشیائی بازارِ حصص میں شدید مندی کا رجحان غالب ہے۔ ہانگ کانگ، سڈنی، ولنگٹن، تائپی، سنگاپور اور سیؤل کی اسٹاک مارکیٹوں میں اس مندی کی وجہ امریکا اور چین کے
درمیان تجارتی تنازعے میں پیدا ہونے والی نئی صورت حال ہے۔ بیجنگ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ چینی ساحلوں پر امریکی سامان کے ذخیرہ کرنے پر پابندی بھی عائد کر سکتا ہے۔ چین کے علاوہ امریکا کی کینیڈا کے ساتھ تجارتی کشیدگی بھی مالی منڈیوں میں مندی کے رجحان کا سبب ہے۔ دوسری جانب امریکا اور کینیڈا کے درمیان نیفٹا ڈیل طے ہونے کا امکان بھی پیدا ہو گیا ہے۔