منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ایپل کے بہتر آئی فونز متعارف

datetime 12  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایپل کی جانب سے نئے آئی فونز کو بدھ (12 ستمبر) کو متعارف کرایا جارہا ہے، جن کی بیشتر تفصیلات پہلے ہی لیک ہوکر سامنے آچکی ہیں۔ اگر آپ بھی نئے آئی فونز کے منتظر ہیں تو یہاں جان سکتے ہیں کہ یہ نئی ڈیوائسز کیسی ہوں گی۔ 3 نئے آئی فونز متعدد رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایپل کی جانب سے گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی 3 آئی فونز متعارف کرائے جائیں گے۔

ان میں 2 فلیگ شپ ماڈلز ہوں گے جنھیں آئی فون ایکس ایس اور ایکس ایس میکس یا پلس کہا جائے گا جبکہ ایک سستا آئی فون ایکس سی یا آر ہوگا جس کی قیمت آئی فون 8 جتنی ہوگی۔ سب کے ڈیزائن آئی فون ایکس جیسے ہوں گے 5.8 انچ کا آئی فون ایکس ایس تو ہو بہو گزشتہ سال کے آئی فون ایکس جیسا ہوگا تاہم اس میں زیادہ تیز چپ اور پہلے سے بہتر کیمرہ دیا جائے گا، جبکہ ڈسپلے او ایل ای ڈی اسکرین پر مشتمل ہوگا، جبکہ فیس آئی ڈی سے فون ان لاک کیا جاسکے گا، اس کے مقابلے میں آئی فون ایکس ایس میکس یا پلس 6.5 انچ کے بڑے ڈسپلے کے ساتھ ہوگا، تاہم باقی فیچرز آئی فون ایکس ایس جیسے ہی ہوں گے، آئی فون ایکس سی یا آر 6.1 انچ کے ایل سی ڈی ڈسپلے کے ساتھ ہوگا، جبکہ بیک پر سنگل کیمرہ دیا جائے گا۔ سب سے بڑی تبدیلی اس بار چونکہ ڈیزائن تو گزشتہ سال جیسا ہی ہوگا تو اس بار سب سے زیادہ بڑی تبدیلی چپس کی ہوگی جس کی مدد سے ایپل نئے آئی فونز کے گزشتہ سال کے ماڈلز کے مقابلے زیادہ بہتر بنائے گا، آئی فون ایکس ایس اور اس کا بڑا ماڈل اگیومینٹڈ رئیلٹی ٹیکنالوجی کے ساتھ پہلے سے بہتر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ سے لیس ہوں گے۔ سستا آئی فون کیسا ہوگا؟ آئی فون ایکس سی یا آر متعدد رنگوں میں دستیاب ہوگا، جس کی ایل سی ڈی اسکرین میں فیس آئی ڈی کا فیچر فون ان لاک کے لیے ہوگا یعنی اس بار ایپل فنگرپرنٹ ریڈر کو مکمل طور پر ختم کردے گی۔ قیمت کیا ہوگی؟ ان آئی فونز کی قیمتوں کے بارے میں کچھ یقین سے کہنا تو مشکل ہے کیونکہ اس کا اعلان تو ایپل کے ایونٹ میں ہی ہوگا، تاہم کہا جارہا ہے کہ اس بار کمپنی گزشتہ سال کی قیمتوں کو برقرار رکھے گی۔ یعنی گزشتہ سال کا آئی فون ایکس اگر 999 سے 1149 ڈالرز میں فروخت کیا جارہا تھا تو اس بار آئی فون ایکس ایس میکس کی قیمت 1100 ڈالرز سے شروع ہوگی جبکہ آئی فون ایکس سی یا آر 699 ڈالرز میں متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…