کراچی(نیوز ڈیسک)بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ سے یو پی ایس اور جنریٹر کی افادیت کمی کے بعد سولر پینلز کے استعمال میں اضافہ ہورہا ہے۔ عوام بجلی اور گیس کی طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث شدید گرمی سے بچنے کے لئے بجلی کے متبادل ذرائع استعمال کرتے ہیں، ان میں یوپی ایس اور جنریٹرز کا کردار اہم ہے لیکن یہ دونوں بھی بجلی اور گیس کے محتاج ہیں اور جب بجلی اور گیس کا کال پڑا ہو تو گرمی سے کیسے بچا جائے۔ پاکستان میں اوسطاً 16 گھنٹے سورج کی روشنی موجود ہوتی ہے۔ماہرین کے مطابق شمسی توانائی کو استعمال کر کے پاکستان میں توانائی کے بحران پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ لوڈ شیڈنگ کے اوقات میں گھر کا ایک کمرہ روشن کرنے کے لیے سولر پینل کے سب سے چھوٹے سسٹم کو انسٹال کیا جاسکتا ہے۔ تاہم الیکٹرک آلات کا استعمال زیادہ ہو تو اس سسٹم کو وسعت دینی پڑتی ہے۔ سولر سسٹم کے استعمال میں اضافے کے پیش نظر کراچی کی مختلف مارکیٹوں میں شمسی توانائی سے چلنے والے آلات میں پنکھے، بلب اور روم کولر بھی دستیاب ہیں۔
بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ، سولر پینل کا استعمال بڑھ گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پشاور میں دھماکہ
-
شوگر کے مریضوں کے لیے
-
پی ٹی آئی کو دھچکا ، اہم رہنماء پیپلز پارٹی میں شامل
-
پی ٹی آئی کے تمام قیدی رہاکرنیکا حکم ، حکومت کا بڑا فیصلہ
-
گریڈ ایک سے بائیس تک کے تمام ملازمین اور افسران کیلئے بڑی خوشخبری
-
موبائل صارفین کیلئے خوشخبری، PTAنے بڑا ریلیف دیدیا
-
سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر باجوہ اپنےگھر میں گرگئے
-
سابق پاکستانی فاسٹ بولر امریکی کرکٹ ٹیم میں شامل
-
پاکستان اور سعودی عرب میں ایک ساتھ رمضان المبارک شروع ہونے کا قوی امکان
-
اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر کی فرار ہونے کی کوشش، لیول ٹو سے چھلانگ لگا دی
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ
-
پاکستان میں پہلا روزہ کس تاریخ کو ہوگا؟ڈی جی محکمہ موسمیات نے بتا دیا
-
جیل سے رہا ہوتے ہی بیٹے نے ماں، بیوی اور بیٹی کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
301تا 400یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین کیلئے بجلی سستی کردی گئی



















































