کراچی (این این آئی)پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہونے لگا، 10 روز کے دوران چکن 37 روپے مہنگا ہوکر 202 روپے کلو ہوگیا،پولٹری ایسوسی ایشن کے مطابق ستمبر کے پہلے ہفتے شادی بیاہ کے سیزن کے سبب
چکن کی طلب میں تیزی دیکھی گئی جس کی وجہ سے شہر میں زندہ مرغی 22 روپے اضافے سے 122 روپے کلو جبکہ مرغی کا گوشت 37 روپے اضافے سے 202 روپے کلو ہوچکا ہے۔دوسری جانب فی درجن انڈے 93 روپے کے حساب سے فروخت کئے جا رہے ہیں۔