اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

چکن کے گوشت کو پکانے سے پہلے یہ غلطیاں فوڈ پوائزنگ کا باعث بن سکتی ہیں

datetime 10  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چکن کے گوشت کے بارے میں یہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ پاکستان میں اسے سب سے زیادہ کھایا جاتا ہے مگر کیا آپ اسے پکانے سے پہلے ایسی غلطیاں تو نہیں کرتے، جو فوڈ پوائزننگ کا خطرہ بڑھا دیتی ہیں؟ جی ہاں کچھ غذائیں ایسی ہوتی ہیں جو دیگر کے مقابلے میں فوڈ پوائزننگ کا باعث بن سکتی ہیں اور بچاؤ کے لیے اصل چیز ان کی تیاری ہے خصوصاً چکن کے معاملے میں۔

انڈے، کچا دودھ، سبز پتوں والی سبزیاں اور چکن ایسی غذائیں ہیں جن میں بیکٹریا کی نشوونما کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے، اگرچہ یہ کھانے کے لیے محفوظ ہوتی ہیں مگر چکن کے حوالے سے زیادہ احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔ چکن کے گوشت میں اکثر سالمونیلا نامی بیکٹریا پایا جاتا ہے جو انتڑیوں کی سوزش اور فوڈ پوائزننگ کا باعث بن سکتا ہے، خاص طور پر بزرگوں، حاملہ خواتین اور بچوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ چکن کو فریج سے باہر کافی دیر کے لیے چھوڑ دینا کمرے کے درجہ حرارت میں چکن کے گوشت میں صحت کے لیے نقصان دہ بیکٹریا کی افزائش کا امکان بڑھتا ہے اور فوڈ پوائزننگ کا شکار بناسکتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ گھر لاتے ہی گوشت کو فریج میں رکھ دیں اور جب پکانا ہو اسی وقت نکالیں۔درست طریقے سے محفوظ نہ کرنا کیا آپ کو لگتا ہے کہ چکن فریج کے شیلف میں رکھنا ٹھیک ہے؟ اگر ہاں تو اس سوچ کو بدلیں، اس گوشت سے پانی خارج ہوکر فریج کے دیگر حصوں تک پہنچ سکتا ہے، جس کے نتیجے میں فریج میں موجود دیگر اشیاءبھی بیکٹریا سے آلودہ ہوسکتی ہیں۔ چکن کو کسی پلیٹ یا برتن میں رکھیں اور پھر کور کرکے فریج کے نچلے شیلف میں اسٹور کریں۔ پکانے سے پہلے چکن کو دھونا یہ بہت عام ہے کہ چکن کے کچے گوشت کو دھو کر پکایا جاتا ہے، مگر ایسا کرنے سے چکن میں موجود بیکٹریا پورے کچن میں پھیل جاتا ہے، تو گوشت دھونے کی بجائے اسے براہ راست میں برتن یا سلو ککر میں ڈال کر پکائیں۔ میری نیٹ کرتے ہوئے خیال نہ رکھنا چکن کو لذیذ بنانے کے لیے میری نیٹ کرنا ضروری ہوتا ہے مگر اسے کچن کاﺅنٹر پر چھوڑ دینا ضرور خطرناک بنا سکتا ہے کیونکہ بیکٹریا اس وقت تیزی سے نشوونما پاتے ہیں جب گوشت گرم ہوتا ہے۔ تو پلاسٹک بیگ (یا کسی بند برتن) میں چکن کو فریج میں میری نیٹ کریں۔

کچے گوشت کو لگنے والی اشیاء کا استعمال اگر چکن کو بناتے ہوئے اسے کوئی چیز جیسے چمچ یا کچھ بھی چھو گیا ہے تو وہ بھی فوڈ پوائزننگ کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔ اس لیے جو بھی چیز گوشت کو چھوئیں اسے اچھی طرح دھو کر ہی استعمال کریں۔ ہاتھ دھونا جیسے اشیاء کو دھونا ضروری ہے تو اسی طرح چکن کے گوشت کو چھونے کے بعد اپنے ہاتھوں کو بھی اچھی

طرح دھوئیں۔ تیز آنچ میں پکانا چکن میں کیمپائلو بیکٹر (Campylobacter) نامی بیکٹریا بھی پایا جاتا ہے جبکہ سالمونیلا ایسے جراثیم ہیں جو پکانے کے دوران بھی بچ سکتے ہیں۔ اس لیے یہ بھی ضروری ہے کہ چکن کو تیز آنچ میں پکایا جائے تاکہ نقصان دہ بیکٹریا کے خاتمے کو یقینی بنایا جاسکے، کیونکہ ان کی معمولی مقدار بھی بیمار کرنے کے لیے کافی ثابت ہوتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…