ممبئی(شوبز ڈیسک) کینسرکے مرض کا مقابلہ کرتی بالی ووڈ اداکارہ سونالی بیندرے کے شوہر نے سونالی کی صحت بارے غلط خبریں پھیلانے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا استعمال کرتے ہوئے ذمہ داری کا ثبوت دیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سونالی بیندرے کے شوہر اور فلمساز گولڈی بیہل
نے ان کی موت کی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے ایک پیغام میں کہا ہے کہ خدارا سوشل میڈیا استعمال کرتے ہوئے ذمہ داری کا ثبوت دیں۔ انہوں نے لکھا کہ نہ جھوٹی خبر پھیلائیں، نہ ان پر کان دھریں، جن کے بارے میں افواہیں پھیلا رہے ہیں ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے سے گریز کریں۔