جمعہ‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2026 

سام سنگ سمیت دیگر کمپنیوں کے جعلی چارجر پکڑنا سیکھیں

datetime 12  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آج کل بیشتر افراد کے پاس اسمارٹ فونز موجود ہیں مگر انہیں ایک مسئلے کا سامنا سب سے زیادہ ہوتا ہے اور وہ ہے بیٹری چارجنگ۔ درحقیقت اسمارٹ فونز کو اکثر چارج کرنا پڑتا ہے تو اس کے نتیجے میں چارجر خراب ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے اور اس سے بھی زیادہ امکان یہ ہوتا ہے کہ جب نیا چارجر خریدا جائے تو وہ جعلی ہو جو کہ بیٹری کو نقصان پہنچاتا ہے۔

درحقیقت اگر چارجر اوریجنل نہ ہو تو بیٹری کی کارکردگی، چارج اسٹور کرنے کی گنجائش اور مجموعی زندگی کو متاثر کرتا ہے۔  ٹیکنالوجی ڈیوائسز کے حوالے سے 10 عام غلط فہمیاں تو بہتر تو یہی ہے کہ سستے جعلی چارجر کا استعمال نہ کریں تاہم خریدتے ہوئے بھی ان چیزوں کا خیال رکھیں تاکہ کوئی مہنگے داموں جعلی چارجر نہ پکڑا دے۔ سام سنگ کا جعلی چارجر کیسے پکڑیں؟ درحقیقت سام سنگ کے اصلی اور جعلی چارجر میں فرق کرنا بہت مشکل ہوتا ہے، تاہم ان دونوں میں ایک بہت بڑا فرق چارجر میں پرنٹ ٹیکسٹ میں ہوتا ہے، اگر اس پر A+ اور میڈ ان چائنا بھی دیگر تفصیلات کے ساتھ موجود ہوں تو اس کے جعلی ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔ ایپل کے جعلی چارجر کی نشانی ایپل کے آئی فون کے جعلی ورژن کی مارکیٹ میں بھرمار ہے ، جس کو پکڑنے کی نشانی یہ ہے کہ اصلی چارجر میں یہ لکھا ہوگا Designed by Apple in California۔ اسی طرح جعلی چارجر میں ایپل کے لوگو کی رنگت غیرمعمولی حد تک گہری ہوگی۔  کیا آپ اسمارٹ فون کو ٹھیک چارج کررہے ہیں؟ شیاﺅمی کے جعلی چارجر اس چینی کمپنی کے فونز کے لیے چارجر خریدتے ہوئے اس کی تار کی لمبائی کو جانچیں، اگر وہ 120 سینٹی میٹرز سے کم ہو اور اڈپٹر کافی بڑا ہو تو وہ جعلی ہوگا۔ ہیواوے کا جعلی چارجر ہیواوے کے فون کا چارجر اصلی ہے یا نقلی، تو چارجر میں موجود بارکوڈ انفارمیشن کو اڈپٹر پر پرنٹ انفارمیشن سے میچ کرکے دیکھیں، اگر وہ میچ ہوجائے تو وہ اصلی ہوگا، ورنہ نہیں۔گوگل پکسل چارجر گوگل ہمیشہ اپنے پکسل اسمارٹ فونز کے لیے فاسٹ چارجر فراہم کرتا ہے، تو اگر بیٹری کو چارج ہونے میں زیادہ وقت لگے تو وہ ممکنہ طور پر جعلی ہوگا۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…